انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں فاضل مرتبین نے مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور صحت کے بنیادی اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں ذکر کرنےکے بعد احادیث کی روشنی میں حجامہ کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے ثابت کیاکہ حجامہ کے ذریعے علاج سنت نبوی ﷺہے اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ کے ذریعے ممکن ہے اور جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے ان کا بھی ذکر کردیا ہے اور آخر میں تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔ الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ ایک جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
طبیب کو مریض کی خدمت سے اللہ مل جاتا ہے |
|
8 |
مریض کی خدمت اور عیادت کے فضائل |
|
10 |
صحت کے بنیادی اصول قرآن وسنت کی روشنی میں |
|
15 |
خلاصہ کے طور پر صحت کے کچھ بنیادی اصول |
|
49 |
حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺ کی روشنی میں |
|
50 |
حجامہ سے جادو کا علاج |
|
54 |
عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا |
|
54 |
حجامہ کے فوائد |
|
56 |
وہ مقامات جہاں آپﷺ نے خود حجامہ کروایا |
|
63 |
امراض قلب |
|
64 |
اعصابی امراض |
|
71 |
نفسیاتی امراض |
|
82 |
سینے کے امراض |
|
89 |
معدہ کے امراض |
|
94 |
جگر اور پتے کی بیماریاں |
|
111 |
لبلبہ کی بیماریاں |
|
115 |
جوڑوں کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کے امراض |
|
116 |
درد |
|
128 |
ہارمونوں کے امراض |
|
134 |
نظام تولیدگی کی بیماریاں |
|
137 |
عورتوں کے امراض |
|
141 |
گردے ، مثانے ، غدہ قدامیہ فوطہ کی بیماریاں |
|
147 |
آنکھوں کے امراض |
|
153 |
کان ، ناک اور گلے کے امراض |
|
154 |
دانتوں کے امراض |
|
160 |
جلد کے امراض |
|
161 |
آرائش حسن کے لیے حجامہ |
|
168 |
زہر سے پیدا ہونے والے امراض |
|
169 |