دینِ اسلام کا دوسرا بڑا ماخذ حدیث رسول ﷺ ہے جو بذریعہ وحی آپﷺ کو عطا کیاگیا ۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لیے وہی بڑے اسباب وذرائع پیدا فرمائے جوقرآن حکیم کے لیے پیدا کیے ۔ یعنی حفظ وکتابت۔ نبی کریم ﷺ سے دین اسلام کاسماع کرنے اور لکھنے والے صحابہ کرام نے دونوں طریقوں سے اس کو ضبط کیا اپنے سینوں میں بھی اور دفاتر میں بھی۔اور نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام کو اپنی احادیث کو حفظ کرنے اور لکھنے کا حکم بھی دیا۔اور پھر صحابہ کرام کےبعد بھی احادیث کو زبانی یاد کرنے اور لکھنے کا عمل جاری رہا ۔تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ زیر نظرکتاب ’’ مطالعۂ نصوص حدیث یونٹ اتا18(کوڈ4557) ‘‘ڈاکٹر علی اصغر چشتی، معین ہاشمی کی مشترکہ تصنیف ہے۔یہ کتا ب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم اے علوم اسلامیہ کے طلبہ وطالبات کے ’’ تخصص فی الحدیث ‘‘ کورس کے لیے مرتب کی گئی ہے۔تاکہ طلبا حدیث کے مشہور مصادر کے انداز تالیف اور ان کے متون سے متعارف ہوسکیں۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
6 |
کورس کا تعارف |
|
7 |
کورس کے مقاصد |
|
17 |
یونٹ نمبر 1 موطا امام مالک |
|
19 |
یونٹ نمبر 2 صحیح البخاری |
|
53 |
یونٹ نمبر 3 صحیح مسلم |
|
91 |
یونٹ 4 صحیح مسلم |
|
119 |
یونٹ 5 سنن ابوداؤد |
|
151 |
یونٹ 6 سنن ترمذی |
|
201 |
یونٹ 7 سنن ابن ماجہ |
|
239 |
یونٹ نمبر 8 مستدرک امام حاکم نیشاپوری |
|
277 |
یونٹ نمبر 9 السنن للامام النسائی |
|
321 |
یونٹ نمبر 10 مسند امام احمد بن حنبل |
|
351 |
یونٹ نمبر 11 مشکوٰۃ المصابیح |
|
379 |
یونٹ نمبر 12 الصحیح للامام ابن حبان الصحیح لابن خزیمہ |
|
425 |
یونٹ نمبر 13 مسانید امام ابو حنیفہ مصنف عبد الرزاق معجم الطبرانی |
|
471 |
یونٹ نمبر 14 السنن الکبریٰ اللبیہقی و السنن الامام الدار قطنی |
|
521 |
یونٹ نمبر 15 معانی الآثار للطحاوی موطا امام محمد |
|
559 |
یونٹ نمبر 16 مسند اسحاق بن راہویہ سنن دارمی |
|
595 |
یونٹ نمبر 17 جامع الاصول لابن اثیر کنز العمال لعلی المتقی الہندی |
|
625 |
یونٹ نمبر 18 الادب المفرد للامام البخاری منتقی الاخبار لابن تیمیہ الجمع بین الصحیحین للصاغانی |
|
675 |