#6044

مصنف : ابو معاویہ حافظ عبد الغفور

مشاہدات : 10067

مفتاح القرآن کلمات القرآن کی صرفی ، معنوی اور تحقیقی ڈکشنری

  • صفحات: 1184
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29600 (PKR)
(اتوار 29 مارچ 2020ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث سرگودھا

قرآن ِ مجید انسانیت  کی راہنمائی کےلیے  رب العالمین کی طرف سے نازل  کی گئی آخری کتاب ہے  ۔اور قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع  ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے کہ   اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی تقریباً 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫ ہیں  ۔ اب  تو اردو زبان میں قرآن  مجید  کےبیسیوں لفظی ،بامحاورہ سلیس تراجم    کے علاوہ   قرآن  فہمی   کےسلسلے   میں اردوزبان میں    بے شمار کتب شائع ہوچکی ہیں ۔جن کی  مدد سے  قرآن مجید کے ترجمہ ، معانی ومفہوم کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔الغرض قرآن مجید کی  تفہیم وتشریح کے لیے ہر دور میں علماء نے  مختلف انداز میں کام کیا ہے  اور یہ  سلسلہ ہنوز  جاری ہے جو کہ تاقیامت جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ زیر نظر کتاب’’ مفتا ح القرآن کلمات القرآن  کی صرفی، معنوی اور تحقیقی ڈکشنری‘‘  ابو معاویہ  حافظ  عبد الغفور﷾ کی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں  قرآنی الفاظ وکلمات کی صرفی ونحوی تشریح وتوضیح کرتے ہوئے قرآن حکیم کے ہر لفظ کا اردوترجمہ، مادہ، وزن،باب مصدر، صیغے اور ہفت اقسام کی  وضاحت کردی ہے ۔یہ کتاب  طلبائے مدارس کے  لیے  گراں قدر تحفہ ہے۔علماء   کے علاوہ ہر وہ شخص جو قرآنی  کلمات والفاظ کےمعانی اور مطالب سے واقفیت حاصل کرنا اور قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا چاہتا ہو وہ اس کتاب کے مطالعہ سے قرآن حکیم کو بہتر انداز میں سمجھ کر آگے سمجھا سکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف  کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرضِ مؤلف

1

تقدیم

2

تقریظ

6

ہدایات وخصوصیات

8

اصطلاحات

10

مثال کے قواعد

16

اجوف کے قواعد

18

ناقص کے قواعد

21

مضاعف کےقواعد

23

مہموز کے قواعد

25

متفرق قواعد

28

چند مشکل تعلیلات

31

باب الالف

01

باب الھمزہ

11

باب الباء

201

باب التاء

230

باب الثاء

372

باب الجیم

378

باب الحاء

397

باب الخاء

426

باب الدال

451

باب الذال

464

باب الراء

472

باب الزاء

498

باب السین

509

باب الشین

542

باب الصاد

558

باب الضاد

278

باب الطاء

585

باب الظاء

597

باب العین

604

باب الغین

644

باب الفاء

657

باب القاف

678

باب الکاف

710

باب اللام

736

باب المیم

752

باب  النون

870

باب الواؤ

934

باب الھاء

956

باب الیاء

965

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 95273
  • اس ہفتے کے قارئین 308028
  • اس ماہ کے قارئین 95273
  • کل قارئین113987273
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست