شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الاذکار‘‘ مولانا ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ (معروف واعظ ومصلح، محقق و مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں کوئی روایت غیرثابت شدہ شامل نہیں کی ۔یہ کتاب صرف صحیح احادیث پر مشتمل ایک مبارک اور منفرد کاوش ہے۔دوست احباب کو تحفے میں دینے کے لیے یہ بہترین کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عمدہ کاوش اوران کی تمام تحقیقی وتصنیفی ،تدریسی ودعوتی جہود کوقبول فرمائے اوران کی عمر ،علم وعمل میں خیر وبرکت فرمائے ۔آمین (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
گزارشات راسخ |
7 |
روزمرّہ کے اذکار |
9 |
نماز میں اذکار |
21 |
نماز کے بعد کے اذکار |
34 |
صبح کےاذکار،شام کےاذکار |
44،56 |
سونے سے پہلے کےاذکار |
67 |
نماز تہجد کےاذکار |
79 |
استغفار کےاذکار |
88 |
انمول دعائیں اوراذکار |
101 |
دکھوں سے بچاؤکےاذکار |
113 |
بیماری میں حصولِ شفاکےاذکار |
121 |
جادوسے بچاؤکےاذکار |
136 |
انبیاء کرام علیہم السلام کی دعائیں اوراذکار |
148 |
سب سے زیادہ افضل اوراعلی ذکر |
163 |
لاحول ولاقوۃ الاباللہ،ایک عظیم خزانہ |
174 |
سبحان اللہ وبحمدہ،ایک عظیم ذکر |
183 |
سفراورمسافرکےاذکار |
190 |
قرآنی پیکج آن لائن |
201 |
بڑے فتنےسےبچاؤکی آیات |
209 |
پیارے اللہ کےپیارے نام |
218 |
عمرے کاطریقہ اوراس کےاذکار |
228 |
حج کاآسان طریقہ |
236 |
نمازِ جنازہ کےمسائل اوراذکار |
245 |