اسلام نے جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ’’شجری کاری ‘‘ بھی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود اور کائنات ِ ارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر ماکر ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاری:2320) بہت پہلے ہمیں شجر کاری کی ضرورت واہمیت سے آگاہ کردیا تھا ۔ زیرنظر کتاب’’اسلام اور شجر کاری‘‘ محمد طفیل احمد مصباحی صاحب کی تصنیف ہےفاضل مصنف نے اس کتاب میں شجرکاری کے دینی، سماجی،طبی اور سائنسی فوائد پر تفصیلی بحث کر کے امت مسلمہ کو شریعت کے لطائف وکوائف ، شجر کاری کی ضرورت واہمیت اور اس کی ہمہ گیر افادیت سے روشناس کرایا ہے صاحب کتاب نے عصر حاضر کے متقاضیات کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری اندازِ بیان اور عمدہ اسلوب کو اختیار کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
زندگی کا مقصد اور عبادت کا مفہوم |
35 |
طرق معاش اصناف معاش اور ذرائع معاش |
40 |
علم الفلاحت یا علم زراعت کی تعریف |
44 |
اشجار اور پودے قدرت کے انمول تحائف |
47 |
شجرکاری کیا ہے |
50 |
اشجار سے متعلق اہل عرب کی کہاوتیں |
52 |
دنیا کے سات مقدس خیال کیے جانے والے پودے |
58 |
قرآن میں درختوں اور پودوں کا تذکرہ |
62 |
قرآن وحدیث میں مشہور درختوں کا ذکر |
70 |
درخت اور پیڑ پودے لگانے کا حکم و فضیلت |
89 |
غیرآباد زمین کو آباد کرنے کا حکم |
92 |
بخاری و مسلم کی حدیث کی توضیح و تشریح |
102 |
شجرکاری سے متعلق مسند امام احمد بن حنبل کی روایت |
107 |
جامع الصغیر اور مجمع الزوائد کی مختلف روایات |
109 |
مندرجہ بالا احادیث سے مستنبط احکام و فوائد |
112 |
شجرکاری کے سماجی اور معاشرتی فائدے |
116 |
شجرکاری اور پودوں کے سائنسی فوائد |
121 |
درختوں اور پودوں کے طبی فوائد |
123 |
زیتون کا درخت |
129 |
روغن زیتون کے حیرت انگیز فوائد |
132 |
ایلوویرا کے طبی فائدے |
136 |
شجرکاری کے اقتصادی فوائد |
142 |
شجرکاری ایک صدقہ جاریہ |
145 |
فضائل صدقات |
149 |
صدقہ جاریہ کا مفہوم |
155 |
اسلام میں زراعت اور کاشتکاری کا حکم |
161 |
شجرکاری کے دنیاوی مصالح اور دینی منافع |
170 |
شجرکاری اور ماحولیاتی آلودگیوں کا تحفظ |
186 |
ماحولیاتی آلودگیاں اور ہماری ذمہ داریاں |
191 |
شجرکاری کی عالمی مہم |
201 |
درختوں اور پودوں کی حفاظت سے متعلق ہماری ذمہ داریاں |
203 |
اسلام میں درخت اور پودے کاٹنے کی ممانعت |
210 |
کھجور کی ترشاخ سے عذاب میں تخفیف |
215 |
پھل دار درخت کے نیچے پیشاب کرنے کی ممانعت |
216 |
مسلم حکومتوں میں درخت پودے اور باغات لگانے کا اہتمام |
218 |