#7355

مصنف : سعید احمد پالن پوری

مشاہدات : 1099

ہادیہ شرح کافیہ

  • صفحات: 360
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14400 (PKR)
(جمعرات 22 اگست 2024ء) ناشر : مکتبہ حجاز دیوبند

علومِ نقلیہ کی جلالت و عظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے اسرار و رموز اور معانی و مفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت و منزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتا ہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر و تحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کے اصول و قواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیری نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول و قواعد ،اصولی و فقہی احکام و مسائل کا فہم و ادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہے کہ جس کی بدولت انسان ائمہ کے مرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتا ہے ۔ قرآن و سنت اور دیگر عربی علوم سمجھنے کے لیے ’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر علوم اسلامیہ میں رسوخ و پختگی اور پیش قدمی کا کوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو و صرف پر کئی کتب اور ان کی شروح لکھی جا چکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ہادیہ شرح کافیہ‘‘مولانا سعید احمد پالن پوری کی تصنیف ہے جو کہ ساتویں صدی کے معروف نحوی مالکی فقیہ علامہ ابن حاجب کی معروف کتاب الكافية في النحو کی شرح و تفہیم ہے۔کافیہ علم نحو وہ مشہور و مقبول کتاب ہے کہ جس میں فن نحو کے تمام ضروری مسائل سمو لیے گئے ہیں ۔ مولانا سعید احمد پالن پوری نے اپنی کتاب ’’ہادیہ ‘‘ میں کافیہ کو آسان فہم انداز میں اس طرح پیش کیا ہے کہ ہر بحث کے بعد ’’مشقی سوالات‘‘ قائم کر کے اس میں کافیہ کے تمام مسائل کا احاطہ کیا ہے جس سے اساتذہ و طلباء بآسانی کافیہ کی عبارات کو سمجھ سکتے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

چند باتیں

 

9

ارباب مدارس سے دو گزارشیں

 

13

تذکرہ مصنف کتاب

 

15

کتاب کا آغاز

 

19

کلمہ کی تعریف

 

20

کلام کی تعریف

 

21

اسم کی تعریف

 

23

معرب کی تعریف اور حکم

 

23

عامل کی تعریف

 

24

اسم متمکن

 

24

مشقی سوالات

 

29

غیر منصرف کا بیان

 

31

معرفہ

 

39

غیر منصرف کے سلسلہ کے دو قاعدے

 

45

مرفوعات کا بیان

 

51

تنازع فعلان کا بیان

 

55

ما اور لا مشابہ بلیس کا اسم

 

72

منصوبات کا بیان

 

75

مفعول مطلق کا بیان

 

75

مفعول بہ کا بیان

 

81

مندوب کا بیان

 

93

تحذیر کا بیان

 

104

مجرورات کا بیان

 

148

توابع کا بیان

 

160

مبنیات کا بیان

 

179

بحث فعل

 

261

بحث حرف

 

308

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52725
  • اس ہفتے کے قارئین 86553
  • اس ماہ کے قارئین 1703280
  • کل قارئین111024718
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست