#5040

مصنف : حافظ عبد العظیم المنذری

مشاہدات : 10115

فضائل اعمال صحیح احادیث کی روشنی میں (السعیدی )

  • صفحات: 84
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3360 (PKR)
(ہفتہ 28 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبۃ السنہ الدار السلفیہ، کراچی

انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امو ر۔انسانی طبیعت کےرجحان کے مطابق انسان ہمیشہ یہ طمع ولالچ کرتا ہے کہ کم سےکم عمل کرکے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرے، تھوڑے وقت میں تھوڑے عمل سےاپنے خالق ومالک کو خوب خوش کرے اوراس کی رضا حاصل کر کے جنتوں کا پروانہ تھامے اوردل بہار بہشتوں کا مالک بن جائے۔ تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جوبہت بڑے ثواب کا عث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجر و ثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی حوالے سے ہے جس میں اعمال کے فضائل بیان کیے گئے ہیں اور یہ عربی کتاب ’’کفایۃ التعبد وتحفۃ الزہد‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں صحت حدیث کے التزام ‘ حدیث کے اخیر میں حوالے کے ساتھ حدیث نمبر درج ہے۔ اور احادیث کے متن کو بیان نہیں کیا گیا اور علامہ البانی کے حکم کو قول فیصل تسلیم کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ فضائل اعمال صحیح حدیث کی روشنی میں ‘‘حافظ عبد العظیم المنذری کی تصنیف کردہ ہے جس کا اردو ترجمہ عمر فاروق سعیدی نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48526
  • اس ہفتے کے قارئین 48526
  • اس ماہ کے قارئین 2120443
  • کل قارئین113727771
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست