#4640

مصنف : قاری ذکاء اللہ حافظ آبادی

مشاہدات : 4295

فوائد الصلاۃ

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2880 (PKR)
(منگل 27 جون 2017ء) ناشر : دار المتقین، لاہور

اسلامی تعلیمات کی اساس عقائد وعبادات ہیں۔ عقائد کی پختگی اور عبادات کے ذوق وشوق سے اسلامی سیرت پیدا ہوتی ہے۔ تمام عبادات اپنے اپنے مقام پر ایمانی جلا اورتعلق باللہ کی استواری اور پائیداری کا باعث ہیں مگر ان میں سے نماز کو دین کا ستون اورآنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیاگیا ہے۔ قرآن مجید میں مسلمانوں کی زندگی کی ہمہ نوع اور تمام ترکامیابیوں کی اساس نماز کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ نصرت الٰہی کے حصول کامؤثر ذریعہ ہے مگر افسوس صد افسوس کہ مسلمان کہلانے والوں کی ایک کثیر تعداد نماز سے میسر آنے والی نعمتوں سے محروم زندگی گزارہی ہے اور جن کو حق تعالیٰ نے نماز ادا کرنے کی توفیق دی ہے ان کی ایک خاصی تعداد اسے مسنون طور پر ادا کرنے سے قاصر ہے۔ مسلمانوں کے اگر علم میں ہوکہ انہیں اپنے اصلی فریضہ   نماز سے لاپرواہی کے کیا نقصانات ہیں اور اسے ادا کرنے سے کیا کیا فوائد وثمرات ملتے ہیں تو وہ اپنی تمام تر مصروفیات سے ( جو عبادت الٰہیہ سے غافل کرنے والے ہیں) پہلو تہی کر کے اپنے حقیقی مقصد کو ادا کرنے میں لگ جائے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’فوائد الصلاۃ‘‘ قاری ذکاء اللہ حافظ آبادی کا مرتب کردہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ نماز کی تعریف، نماز کی مشروعیت، اہمیت نماز، فوائد الصلاۃ اور نماز کے طبی ومعاشرتی فائدے، باجماعت نماز ادا کرنے کے فائدے او ر باجماعت نماز ادا کرنے کی حکمت کو قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے قارئین کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

5

صلوۃ کی تعریف

7

نماز کی مشروعیت

7

اہمیت نماز قرآن کی روشنی میں

9

اہمیت نماز فرامین رسول اللہ ﷺ کی روشنی میں

11

دین سلام میں نماز کی اہمیت

11

کفر اوراسلام میں فرق کرنےوالی چیز نماز ہے

17

فوائد الصلوۃ

20

نمازکےطبی فائدے

20

نماز کےمعاشرتی فائدے

22

تعمیرسیرت

24

عذاب الہی سےنجات کاذریعہ

25

حصول جنت کاذریعہ

30

گناہوں کومٹانے کاذریعہ

35

قرب الہی کاذریعہ

42

ذریعہ اجروثواب

46

اقامت صلوۃ اہل ایمان کی صفت

47

نماز برائی سےروکتی ہے

51

صدیقین اورشہداء کی مصاحبت کاذریعہ

52

حصول رزق اوراستیصال مصائب کاذریعہ

53

زیارت الہی کاذریعہ

54

مصاحبت ملائکہ (فرشتوں کاساتھ)

55

باجماعت نماز ادا کرنےکےفائدے

56

باجماعت نماز ادا کرنے کی حکمت

56

باجماعت نماز کی اہمیت حدیث رسول اللہ ﷺ کی روشنی میں

57

محبوب ترین عمل

60

حصول حسنات اوربلندی درجات کاذریعہ

60

گناہوں کی معافی کاذریعہ

62

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 83662
  • اس ہفتے کے قارئین 296417
  • اس ماہ کے قارئین 83662
  • کل قارئین113975662
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست