#5762

مصنف : ربیع ہادی المدخلی

مشاہدات : 8014

دعوت الی اللہ میں انبیاء کرام ؑ کا منہج اپنانا ہی عقل و حکمت کا تقاضہ ہے

  • صفحات: 302
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7550 (PKR)
(جمعہ 26 اپریل 2019ء) ناشر : مکتبہ احیاء منہج السلف کراچی

ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے  بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے  بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے  اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل  صرف سید الاولین وسید الآخرین  ،رحمۃ للعالمین  کی حیات طیبہ  ہے ۔ لہذا معیشت ہویا معاشرت ،حکومت ہو یا سیاست ،زندگی سےمتعلق ہر ہر شعبہ میں ہمیں    انبیاء کرام  ﷩ کے نقشِ قدم  پر چلنا ہے  ۔نبوی اسلوب دعوت کوسامنے رکھتے ہوئے ہمارے اسلاف نے جس خوش  اسلوبی سے فریضہ دعوت کوسرانجام دیااس کانتیجہ یہ نکلاکہ اسلام اطراف واکناف عالم میں پھیل گیالیکن بعدازاں یہ طریقہ دعوت نظروں سے اوجھل ہوگیاتوفرقہ واریت اوراحتراق نشست امت کامقدربن گیاموجودہ ذلت  ورسوائی کی وجہ بھی یہی ہے کہ تنظیموں اورجماعتوں کی دعوت انبیاء کرام کے طریقے پرنہیں ہے ۔زیرنظرکتاب ’’ دعوت ا لی اللہ میں ابنیاء کرام﷩ کا منہج اپنانا ہی عقل وحکمت کا تقاضا ہے ‘‘ میں  فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی﷾ نے انتہائی مؤثراوردلنشیں انداز میں انبیاء کے اسلوب دعوت پرروشنی ڈالی ہے جویقیناً قابل مطالعہ ہے ۔یہ کتاب  منهج الأنبياء في الدعوة الى الله فيه الحكمة والعقل کا  اردو  ترجمہ ہے ۔ محمد انور محمد قاسم سلفی  اور طارق علی بروہی  نے  اس کتاب کے ترجمہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف، مترجمین وناشرین کی اس کاوش کو  شرف  قبولیت  سے نوازے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ طبع ثانی

4

تقدیم از شیخ صالح الفوزان﷾

25

مصنف ایک نظر میں

40

شیخ ربیع کی تعریف میں علماء کرام کے اقوال

45

مقدمہ طبع اول

58

عقل وفطرت کی عطاء کی ذریعے انسان کی عزت افزائی

63

پیغمبروں کے ارساں اور کتابوں کے نزول کے ذریعے انسان کی عزت افزائی

66

توحید الوہیت کی اہمیت

70

بعض پیغمبروں کی دعوت کے نمونے

75

سیدنا نوح﷩

84

سیدنا ابراہیم﷩

87

سیدنا یوسف﷩

99

سیدنا موسیٰ﷩

106

فرعونی نا انصافی اور طغیان کے مقابل سیدنا موسیٰ ﷩ کی قوم کا صبر جمیل اور عمل پر مبنی موقف

110

سیدنا محمد رسول اللہﷺ

111

عقیدہ توحید’’لاالہ الا اللہ‘‘ کی وجہ سے صحابہ پر مصائب

119

مدنی دور میں توحید کا اہتمام

122

زمین کی بتوں سے تطہیر اور قبروں کی برابر کرنے کا اہتمام

145

اصلاح عقائد اور مخالفت شرک ہی عقل وحکمت کا تقاضہ ہے

159

کیا کسی جماعت کی اکثریت معیار حق ہے؟

168

آپﷺ کو حکومت کی پیشکش

171

عہدوں کی ہوس اور اسلامی احکام

181

انبیاء کے منہج سے ہٹنے کا عدم جواز اور اس کے اسباب

186

داعیان کی فکری سمتیں

198

دعوت الی اللہ میں ابو الاعلی مودودی ﷫ کا منہج

207

دین کا مقصد عبادت ہے نہ کہ امامت

220

ابن تیمیہ﷫ کی حلی رافضی پر تنقید

221

امامت علمائے اسلام کی نظر میں اور اس کے وجوب پر دلائل

231

کیا انبیاء کرام کا مقصد رسالت قیام حکومت تھا؟

236

کیا انبیاء﷩ اپنے مشن میں ناکام تھے؟

248

پہلے اصلاح حکام کی یا علمائے سوء کی ؟

260

سید قطب ﷫ کا راز

271

خاتمۃ الکتاب

272

فرہنگ

276

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40461
  • اس ہفتے کے قارئین 227537
  • اس ماہ کے قارئین 801584
  • کل قارئین110123022
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست