#5749

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 8370

بدعات رجب و شعبان

  • صفحات: 81
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2025 (PKR)
(ہفتہ 13 اپریل 2019ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے  جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے  پیدا کیا وہ  صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے    اللہ تعالیٰ   نے  زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ  یا ہفتے کا کو ئی  خاص  دن  یا کوئی خاص رات متعین  نہیں کی  کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی  عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے  غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی   خلقت  کا اصل  مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک   اسے ہر لمحہ عبادت  میں  گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت   مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے  اور بعض مسلمانوں  نے  سال  کے  مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو  ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں  طرح طرح کی   عبادات کو  دین   میں شامل کر رکھا ہے  جن کا کتاب وسنت سے   کوئی ثبوت نہیں ہے  ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ  اور سنت رسول  ﷺ سے  نہ ملتا ہو وہ بدعت  ہے اور ہر بدعت گمراہی  ہے ۔انہی بدعات   میں  سےماہ رجب  اور ماہ شعبان کی بدعات ہیں ۔ رجب اسلامی سال کا  ساتواں قمری  مہینہ  ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے   نبیﷺ نے  فرمایا ’سال بارہ مہینوں کاہے  جن میں سے چار حرمت والے  ہیں   لفظ رجب ترجیب سےماخوذ ہے کہ جس کے  معنی تعظیم کے ہیں ،اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ  سے اس  کا  نام ’’رجب ‘‘ رکھا گیا کیوں عرب اس مہینے میں  لڑائی سے  مکمل  اجتناب کرتے تھے ۔اس مہینےمیں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ  خاص نہیں کیا گیا جن بعض اعمال کوفضیلت کےساتھ کے بڑھا چڑہا کر بیان کیاجاتا ہے  وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں لہذا جواعمال کتاب وسنت سےثابت ہیں ان پر عمل کرنا چائیے  مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی  قسم کے کام کرتے ہیں مثلا صلاۃ الرغائب، نفلی روزں کا  اہتمام ، ثواب کی نیت سے اس ماہ  زکوۃ دینا ،22 رجب کو کونڈوں کی رسم  اداکرنا 27 رجب کو  شب معراج کی وجہ سے  خصوصی  عبادت کرنا، مساجد پر چراغاں کرنا جلسے  وجلوس کااہتمام کرنا،آتش بازی اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل  کرنایہ سب  کام بدعات کے دائرے میں  آتے ہیں ۔ اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ شعبان کا مہینہ ہے اس مہینے کو رجب اور رمضان کے مابین ہونے کی وجہ سے شعبان کہا جاتا ہے ۔حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضوراکرم ﷺکوشعبان کا مہینہ بہت پسند تھا اورآپ ﷺشعبان میں کثرت سے روزے رکھتے تھے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے تھے حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور شعبان کے مہینے میں اپنے گناہوں کو آنسوؤں سے دھونے کا اہتمام کرنا چاہئے جس سے دل پاک ہوجاتا ہے ۔شعبان کے روزے نفلی عبادت ہے۔  ماہ شعبان  میں شب برات  کے  سلسلے میں   کئی بدعات ہمارے معاشرہ میں رواج پاچکی ہیں  ہیں  جس  کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’بدعات رجب وشعبان ‘‘مولانا محمدمنیر قمر﷾ (مترجم  ومصنف کتب کثیرہ کے   آٹھ ریڈیائی تقاریرکا مجموعہ ہےجو متحدہ عرب امارات  ام القیوین کی اردو سروس سے  انہوں نے بدعات رجب وشعبان کے نام سے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کیے ۔ بعد ازاں  ان  تقاریر کو مولانا  کی صاحبزادی نبیلہ  قمر نے  اپنے والد گرامی کے خطابات کو   تحریر کی شکل میں  منتقل کیا ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عامۃ الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

5

بدعات ماہ رجب

7

بدعت کا اجمالی سا تعارف

7

ماہ رجب کے روزے

9

 صلوة الرغائب

10

صلوة الرغائب اور علامہ عراقی

11

صلوة الرغائب اور ابن تیمیہ

11

صلوة الرغائب اور فقہاء احناف

11

صلوة الرغائب اور ابن الجزری

12

صلوة الرغائب اور امام نووی

13

صلوة الرغائب اور امام طرطوشی

13

ماہ وشب معراج کی عدم تعیین

14

جشن معراج کی شرعی حیثیت

16

جشن معراج پر ابن باز کا تبصرہ

17

آتش بازی وچراغاں اور جانی ومالی نقصانات

18

چراغاں کرنے کا آغاز واسباب مسلمانوں کے خلاف ایک گہری سازش

20

تاریخ چراغاں اور علامہ ابو شامہ

20

امام ابن العربی

21

دیگر مورخین

22

الشیخ علی محفوظ

23

ماہ رجب کے کونڈے وغیرہ

24

بی بی کی صحنک اور رجبی وغیرہ

24

رجب کے کونڈے اور ایک افسانہ

25

اس افسانے کے من گھڑت ہونے کے بعض دلائل

28

اولا

28

ثانیا

28

ثالثا

29

اصل حقیقت

29

انوار قرآن وحدیث

30

بائیس رجب کے کونڈے اور احمد رضا خان کا فتویٰ

36

بدعات ماہ شعبان

37

ماہ شعبان اور آتش بازی وغیرہ

37

ماہ شعبان کے روزے

37

ماہ شعبان کے بکثرت روزے رکھنے کی وجہ

39

نصف ثانی شعبان کے روزے

42

شعبان کے آخری ایک دو دنوں کا روزہ

44

شب قدر، شب براءت یا شب نصف شعبان

44

تفسیر لیلۃ مبارکہ

46

تفسیر خازن

46

تفسیر جامع البیان

47

تفسیر جلالین

47

تفسیر فتح القدیر

48

ترجمان القرآن ابن عباسؓ

49

التفسیر الکبیر للرازی

49

تفسیر ابن کثیر

49

احکام القرآن

50

شب براءت منانے کے چھ طریقے

51

پہلا طریقہ: حلوے مانڈے پکانا کھانا

52

دوسرا طریقہ: چراغاں وآتش بازی کرنا دین کو کھیل تماشا بنانا

54

تیسرا طریقہ: گھروں کی صفائی اور فوت شد گان کی روحوں کی آمد کا نظریہ

58

چوتھا طریقہ: اجتماعی شکل میں زیارت قبور

61

پانچواں طریقہ: نصف شعبان کا روزہ

63

من گھڑت روایت

64

پہلی روایت

65

دوسری روایت

67

چھٹا طریقہ: نصف شعبان کی رات کو قیام

67

نصف شعبان کی رات ولی مخصوص نمازیں(صلوۃ الخیر یا لاصلوۃ الالفیہ)

68

احادیث نصف شعبان (شب براءت)

74

پہلی حدیث

74

دوسری حدیث

75

تیسری حدیث

75

چوتھی حدیث

75

پانچویں حدیث

75

چھٹی حدیث

76

ساتویں حدیث

76

آٹھویں حدیث

77

نویں حدیث

78

دسویں حدیث

78

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1518
  • اس ہفتے کے قارئین 50530
  • اس ماہ کے قارئین 2122447
  • کل قارئین113729775
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست