#6880

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1743

اربعین نصیحۃ الطالب ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 107)

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(ہفتہ 24 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

طالب علم حسب استطاعت تبلیغ ضرور کرے

14

دین کی سمجھ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے

15

طالب علم  پر رشک کرنا

15

طالب علم اپنے علم کو نفع بخش  بنائے

16

طلب علم کے لیے سفر کرنے کی فضیلت

16

طالب علم اپنے اندر اخلاص پیدا کرے

18

طالب علم بغیر علم کے فتویٰ  دینے سےا جتناب  کرے

20

طالب علم لوگوں کو وعظ  کرتے وقت سہولت کا خاص خیال رکھو

20

بھلائی کی طرف راہنمائی کرنے والے طالب علم  کا ثواب

21

چیونٹیوں اور مچھلیوں کا طلبہ علم کے لیے دعاکرنا

22

طالب علم کو حق بیان کرنے کی نصیحت کا بیان

24

طالب علم کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا

25

طالب علم اپنے علم کے مطابق بیان کرے

26

طالب علم لوگوں کو کتاب وسنت کی تعلیم دے

26

 حصولِ علم کے ساتھ ساتھ عمل ضروری ہے

27

بیانِ علم مگر دلائل کے ساتھ

28

قرآن وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرام کے منہج کو اختیار کریں

29

بدعات وخرافات سے لوگوں کو  بچائیں

30

من گھڑت قصے اور حکایات بیان کرنے سے اجتناب

31

کتمانِ علم کی ممانعت

32

اسلام کو  ہر زبان میں پھیلانے کی کوشش کریں

32

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طلبہ علم کو خو ش آمدید کہتے

33

اللہ تعالیٰ طالب علم کی خیر وبھلائی چاہتے ہیں

34

غصہ آجانے پر خاموشی اختیار کرنا

35

طالب علم کو کتاب لکھنے کی نصیحت

36

طالب علم قیام اللیل کا اہتمام کرے

36

طالب علم کو چاہیے کہ تحقیق کے بغیر گفتگو نہ کرے

37

طالب علم کی روزی میں برکت ڈالی جاتی ہے

38

طالب علم کو چاہیے کہ تحقیق کے بغیر گفتگو نہ کرے

37

طالب علم کی روزی میں برکت ڈالی جاتی ہے

38

طالب علم کو چاہیے کہ قرآن وسنت  کی غلط  تاویل نہ کریں

39

علم حاصل کرکے اسے دنیا میں پھیلانے کی سعی کریں

39

طلبہ علم کی عزت واحترام کریں

41

اہل علم انبیاء کرام علیہم السلام کے وارث ہیں

42

علم حاصل کرنا اللہ کا حکم ہے

42

علم کی مجالس اور متعلّم کے آداب کا بیان

43

اہل علم سے سوال کرنے کی ترغیب

44

طلبا کو باعمل زندگی گزارنی چاہیے

45

طلباء کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذکر

46

قرب قیامت علم اٹھالیاجائے گا

48

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86630
  • اس ہفتے کے قارئین 120458
  • اس ماہ کے قارئین 1737185
  • کل قارئین111058623
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست