قرآن مجید نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے آخری کتاب ہے۔آپﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام کے سامنے اس کی مکمل تشریح وتفسیر اپنی عملی زندگی ، اقوال وافعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتبِ احادیث میں اسناد احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسنادبھی موجود ہیں ۔ اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔ زیر نظر کتاب’’الزبدۃ الطیبۃ باجراء قراءات العشرۃ‘قاری فیاض الرحمٰن العلوی قاری فیاض الرحمٰن العلوی صاحب (بانی وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور)کی تصنیف ہے ۔قاری صاحب نے اس کتاب میں طیبۃ النشر کا اجراء جمع الجمع کے طریق پر کیا ہے ۔اور بہت اہم تحقیقات بھی اس میں جمع کردی ہیں ۔نیزطلباء کی آسانی کے لیے اول پارہ پاؤ کے ساتھ بہت سی مشکل آیات کا اجراء بھی لکھ دیا گیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقریظ شیخ القراءتقی الاسلام دھلوی |
1 |
تقریظ شیخ المقری مرغوب الحق لکھنوی |
1 |
تذکرہ اساتذہ کرام و اسناد |
1 |
فہرس |
1 |
رموز قراء کرام |
3 |
مقدمہ |
4 |
اظہار حقیقت |
6 |
الزبدۃ الطیبۃ کی خصوصیات |
7 |
قراءت کا جدا جدا اور جمع الجمع سے پڑھنا |
8 |
یاءات اضافت و یاء ات زوائد میں فرق |
11 |
ہمزتین فی کلمۃ |
13 |
وجوہ بین السورتین |
18 |
مبتدی طلباء کے لیے طیبۃ النشر کے طریق پر قراءات عشرہ کا اجراء جمع مروج |
23 |
سورۃالبقرۃ |
25 |
قولہ تعالیٰ |
39 |
بیان قراءت |
151 |
سورۃ القریش |
153 |
سورۃ الماعون |
156 |
سورۃ الکوثر |
158 |
سورۃ الکافرون |
161 |
سورۃالنصر |
165 |
سورۃ الاخلاص |
168 |
سورۃ الفلق |
171 |
سورۃ الناس |
172 |
بیان قراءت سورۃ الفیل |
173 |
سورۃ القریش |
175 |
سورۃ الماعون |
178 |
سورۃ الکوثر |
181 |
سورۃ الکافرون |
182 |
سورۃ النصر |
186 |
سورۃ الاخلاص |
189 |
سورۃ الفلق |
190 |
سورۃ الناس |
192 |
اعتذار |
193 |
سلسلۃاسانید القرآن الکریم والشیوخ |
194 |