#7472

مصنف : رضیہ مدنی

مشاہدات : 643

الزواج

(جدید ایڈیشن)
  • صفحات: 154
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6930 (PKR)
(جمعہ 20 دسمبر 2024ء) ناشر : اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے۔ لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان مواقع پر تمام رسوم تو ادا کی جاتی ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے اتنی غافل ہے کہ میاں کو بیو ی کے حقوق کا علم نہیں، بیوی میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے۔ اسلام نے شادی کو فریقین کے درمیان محبت اور رحمت قرار دیا ہے اور شادی بیاہ کے معاملات کو اس قدر آسان بنایا ہے کہ اگر ان پر عمل کیاجائے تو والدین کو اپنی جوان بچیوں اور بچوں کی شادی کے معاملے پریشانی ومسائل کا سامنانہ کرنا پڑے۔ لیکن موجو دہ رسم ورواج نے شادی کے آسان کام کو مشکل ترین بنادیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ جانے کتنے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’الزواج‘‘ محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ کے شادی بیاہ اور حقوق الزوجین کے موضو ع پراسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام   طالبات وخواتین کو دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہے۔ خواتین کے شدید مطالبہ پر محترمہ کے ان لیکچرز کو اسلامک انسٹی کی ایک استاد عفیفہ بٹ صاحبہ نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔مصنفہ نے اس میں نکاح کی اہمیت، رشتے کا انتخاب، شروطِ نکاح، مسنون نکاح،نکاح کے موقع پر رسم ورواج کی حقیقت، زوجین کے حقوق وفرائض وغیرہ جیسے موضوعات کو آیات قرآنی اوراحادیث صحیحہ کی روشنی میں عام فہم انداز میں میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب خواتین کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے اورشادی کے موقعہ پر دوست احباب کو دینے کے لیے بہترین گفٹ ہے۔ کتاب ہذا کی مصنفہ مفسر ِقرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کی دختر اور معروف عالم دین مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی﷾(مدیر اعلیٰ ماہنامہ محدث مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی زوجہ اور ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،ڈاکٹر حافظ حسین ازہر ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی حفظہم اللہ کی والدہ محترمہ ہیں۔موصوفہ طویل عرصہ سے ’’اسلامک انسٹی ٹیوٹ ‘‘ کی سرپرستی کےفرائض انجام دے رہی ہیں۔ اسلامک انسٹی ٹیوٹ محترمہ کی زیرنگرانی   لاہور میں تقرییا پچیس سال سے خواتین وطالبات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں اس کی متعددشاخیں موجود ہیں۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات اس سے اسناد فراغت حاصل کرکے دعوت دین کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کےعمل وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو خواتینِ اسلام کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دل کی باتیں

 

17

پہلا باب نکاح

 

17

نکاح کی اہمیت

 

17

نکاح باعث راحت و سکون ہے

 

18

نکاح انبیاء کی سنت ہے

 

19

اسلام میں نکاح کی ترغیب

 

19

شادی نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے

 

20

نکاح اور افزائش نسل

 

21

نکاح موجب مال ہے

 

22

مجبوری کی حالت میں عفت کی تاکید

 

23

ایک بہت بڑا ظلم

 

24

اسلام میں عفت و عصمت کی ترغیب

 

25

دوسرا یاب نکاح کے سلسلے میں رشتے کے انتخاب کے آداب

 

25

لڑکی کے لیے خاوند کے انتخاب کا معیار

 

27

لڑکی کیسے پسند کریں؟

 

27

کیا لڑکی والوں کی طرف سے رشتے کا آغاز کیا جا سکتا ہے ؟

 

29

استخارہ سے متعلق ضروری ہدایات

 

32

نکاح سے قبل لڑکے کا لڑکی کو دیکھنا

 

33

لڑکی کو دیکھنے کا شرعی طریقہ

 

34

منتقلی کی شرعی حیثیت

 

34

تیسر ا باب

 

36

نکاح کی شرائط

 

36

فریقین کی رضا مندی

 

37

لڑکی کی پسند اور والدین کی پسند میں اختلاف ہو تو .... اگر لڑکی کا ولی نکاح جبر اگر دے اور لڑکی راضی نہ ہو تو ...

 

38

ولی کی رضا مندی

 

38

ولی کیوں؟

 

39

نکاح میں ولی کے فرائض

 

39

ایجاب و قبول

 

40

مخطبہ نکاح

 

41

قرآنی آیات

 

43

نکاح کے وقت وعظ نصیحت

 

44

دو گواه

 

44

رف کیا ہے ؟

 

46

حق مہر

 

47

نکاح کے بعد مہر کی رقم میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے

 

51

چوتھا باب ولیمہ

 

54

ولیمہ کا مسنون طریقہ

 

56

ولیمہ رخصتی کے بعد ہے

 

58

نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل لڑکا لڑکی کے تعلقات

 

59

پانچواں باب

 

60

مثالی نکاح

 

60

حضرت عائشہ کا نکاح

 

61

حضرت فاطمہ کا نکاح

 

63

عبد الرحمن بن عوف کا نکاح

 

65

چھٹا باب نکاح کے سلسلے میں ہمارے رسم ورواج اور ان کی اصل حقیقت

 

67

دولہا سونے کی انگوٹھی نہ پہنے

 

67

شادی کے موقع پر بے پردگی نہ کریں

 

68

موسیقی سے اجتناب کریں

 

68

تصویر یں اور ویڈیو نہ بنوائیں

 

69

نیو تار نیوند را کی اسلام اجازت نہیں دیتا

 

69

جہیز ایک لعنت ہے

 

71

نکاح میں سادگی کو رواج دیں

 

71

دلہن کے لیے خصوصی ہدایات

 

75

نئی زندگی کا آغاز دعاؤں سے کریں

 

78

رخصتی کے وقت نکاح کی مبارک باد دینے کا مسنون طریقہ

 

78

نکاح کے بعد دولہا اور دولہن کے لیے دعا

 

78

پہلی ملاقات پر دولہا کی طرف سے دلہن کے لیے دعا

 

79

نئی زندگی کا آغاز نماز سے کریں

 

79

دسواں باب زوجین کے حقوق و فرائض

 

81

عائلی زندگی میں مرد کی حیثیت

 

81

مرد قوام کیوں ہے ؟

 

81

قوام کے معنی

 

81

قوام ہونے کی وجوہات

 

82

خاوند کے فرائض (بیوی کے حقوق)

 

82

نکاح کا انتظام کرتا اور اخراجات اٹھانا

 

82

حق مہر کی ادائیگی

 

83

بیوی پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا

 

84

بیوی پر حلال کمائی خرچ کرنا

 

84

بیوی کی دینی تعلیم کا انتظام کرنا

 

84

بیوی کے جنسی حقوق پورے کرنا

 

84

بیوی کے راز کو فاش نہ کرنا

 

89

بیوی کے معاملے میں غیرت مند ہوتا

 

90

بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرتا

 

90

صورتوں کی بد مزاجی کو برداشت کرنا

 

91

بیویوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور خوش طبعی کرنا

 

92

بہترین مرد کون ہے:

 

94

بیوی کے فرائض (خاوند کے حقوق)

 

95

نیک عورتوں کی صفات قرآن وحدیث کی روشنی میں

 

95

خاوند کی اطاعت گزار ہوں۔

 

95

اللہ کی نافرمانی کے علاوہ ہر معاملے میں خاوند کی اطاعت کریں۔

 

96

اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں مخلص ہوں۔

 

98

گھر کی ذمہ داری سنبھالیں۔

 

101

خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔

 

102

خاوند کے مال کی حفاظت کریں۔

 

103

خاوند کے رازوں کی حفاظت کریں۔

 

104

خاوند کی ناشکری نہ کریں۔

 

106

بہترین عورت کون ہے ؟

 

108

گیارہواں باب

 

109

شیطانی جھکنڈے اور ان کا علاج

 

109

شیطان کا محبوب ترین حمل

 

111

شیطانی طاقتوں اور جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

 

117

زوجین میں لڑائی جھگڑے کی ظاہری وجوہات اور ان کا حل

 

117

مرد اور عورت کے مزاج کا بنیادی فرق

 

118

رشتہ کی ہمہ گیری

 

120

اپنے فرائض کا شعور نہ ہوتا

 

121

اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے رہنا

 

122

معاشی مشکلات

 

122

جسمانی بیماریاں

 

124

بے دینی

 

124

جوائٹ فیملی سسٹم

 

125

عورت کی دو بڑی برائیاں

 

127

اختلافات ختم کرنے کا قرآنی طریقہ

 

128

بارہواں باب

 

129

طلاق

 

129

ایلام

 

130

طلاق رجعی

 

131

طلاق دینے کا سنت طریقہ

 

132

ایک مجلس میں تین طلاقیں دینا گناہ کبیرہ ہے

 

133

دین سے ناواقفیت

 

133

حلالہ کے بارے میں رسول اللہ صلی علیم کا حکم

 

134

عدت کیا ہوتی ہے ؟

 

134

خلع

 

135

خلع لینے کے اسباب

 

135

تیرہواں باب اہم پیغام آپ کے نام

 

138

چودہواں باب جائزہ

 

142

میرے کرنے کے کام

 

142

میرا احتساب نامه

 

143

معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری باتیں

 

144

اسلامک انسٹیٹیوٹ کا تعارف

 

146

خوشیاں دینے والا خوشیاں منانے سے تو نہیں روکتا۔

 

150

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6198
  • اس ہفتے کے قارئین 6198
  • اس ماہ کے قارئین 2078115
  • کل قارئین113685443
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست