#5883

مصنف : ڈاکٹر وسیم محمدی

مشاہدات : 7042

عالم اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اور ایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ

  • صفحات: 221
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5525 (PKR)
(اتوار 22 ستمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ آل بیت کراچی

پوری دنیا بالعموم اور عالَمِ اسلام بالخصوص سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کا شکار ہے، مسلمان  اسلام سے ہٹ کر  کئی ایک محبتوں اور نعروں میں الجھ چکے ہوئے ہیں، اس لیے ایک دوسرے کے خلاف پراپیگنڈہ ایک عام سی بات ہے،  دنیا کا سب سے بہترین اسلام ملک سعودی عرب سمجھا جاتا ہے، جبکہ بالمقابل جن لوگوں کو مسلمانوں کے لیے سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے، وہ ایرانی لوگ ہیں، ڈاکٹر وسیم  محمدی  صاحب   زیر نظر کتاب ’’ عالمِ اسلام پر سعودی عرب کے عظیم احسانات اورایران کی ریشہ دوانیوں کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘اسی مقدمہ کے گرد گھومتی ہے، بلکہ پورے عالَمِ اسلام کو دو حصوں میں تقسیم کرکے، حمایتیوں  کو اپنا دوست اور مخالفین کو ایران نواز گردانا ہے، جس میں اخوانیت، جماعت اسلامی اور مصر کے سیاسی حالات اور وہاں مسلمانوں کی دگرگوں حالت بھی زیر بحث آگئی ہے، مصنف عرصہ دارز تک سعودی عرب میں زیر تعلیم رہے ہیں، سیاسی عالمی مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اپنی وسعتِ مطالعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بڑے ذوق و شوق بلکہ جوش و خروش سے   مملکت ِ توحید  کے دفاع میں سدِ سکندری بننے کی سعی کی ہے، کتاب  کا اسلوب بہت دلچسپ ہے،   قارئین اردو عربی اور انگلش بیک وقت تین زبانوں کی چاشنی محسوس کریں گے، بلکہ مصنف نے حسب ذوق نئی تعبیرات و اصطلاحات ایجاد کرنے کی بھی کوشش کی ہے، جس سے  قاری محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مصنف کے نقطہ نظر سے اتفاق و اختلاف الگ بات ہے، لیکن کتاب مجموعی طور پر ایک مفید کاوش ہے،  بنابریں اسے  محدث لائبریری  کی طرف سے ہدیہ قارئین کیا جارہا ہے ۔ (خ،ح)

عناوین

صفحہ نمبر

سانپ اور آستین ( افتتاحیہ)

7

یہودیوں کے عقائد

8

مشرقی وسطیٰ میں جاری خونی کھیل

8

مقدمہ

24

رافضیت کی تاریخ اورحقیقت ، چندسطور میں

30

موجودہ صورت حال

37

حرم کا نیا پاسبان ، سلمان بن عبد العزیز آل سعومد

77

آخر میں چیخ پکار کیوں؟

93

حوثیوں کا مختصر تعارف

94

یمن کی دینی و سیاسی حیثیت

96

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ناپاک عزائم

100

یمن میں سعودی آپریشن کے اسباب و حقائق

104

عاصفۃ الحزم کے فوائد و نتائج اور اثرات

115

آخری اور نہایت اہم بات

119

سعودی عرب اور میڈیا کا حسن کرشمہ ساز

127

شامی مہاجرین اور میڈیا کا منافقانہ رویہ

127

حادثہ حرم اور میڈیا کا رویہ

135

حادثہ منیٰ اور رافضی و کربلائی میڈیا کا ننگا ناچ

140

سسکتا ، بلکتا اور سلگتا احواز

191

محل وقوع اور جغرافیائی حیثیت

192

مصیبت کا آغاز

194

مظالم کی ایک طویل داستان

196

سعودی قطر تنازع اور لال بجھکڑوں کی خامہ فرسائی!

210

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50238
  • اس ہفتے کے قارئین 237314
  • اس ماہ کے قارئین 811361
  • کل قارئین110132799
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست