محمد انور بن اختر

  • نام : محمد انور بن اختر

کل کتب 2

  • 1 #2039

    مصنف : محمد انور بن اختر

    مشاہدات : 5371

    ہم نے کیوں اسلام قبول کیا؟

    (ہفتہ 25 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ ارسلان، کراچی
    #2039 Book صفحات: 553

    مسلمان ہونا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں۔ اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر   متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ ہم نےکیو ں اسلام قبول کیا ؟‘‘ محمد انور بن اختر کی مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے یہودیت اور عیسائیت سے اسلام لانے...

  • 2 #6310

    مصنف : محمد انور بن اختر

    مشاہدات : 3792

    دنیا عیسائیت کی زد میں

    (جمعہ 19 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ ارسلان، کراچی
    #6310 Book صفحات: 597

    عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم لٹریچر کی ضرورت ہے وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے  وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’دنیا عیسایت کی زد میں ‘‘  محمد انور بن اخترکی تصنیف ہے فاضل مصنف  نے  اس کتاب  میں عیسائیت کی اسلام دشمنی عیسائیت کا پوری دنیا میں تبلیغی مشن۔مسلمانوں  کو عیسائی بنانے کے طریقے اور پرفریب جالِ عیسائیت کے مشن کو پھیلانے والی  دنیا بھر کی تنظیمیں اور مشن کی کار گزرایاں ،ایشیا ،پاکستان اور خلیجی ممالک اور افریقہ  ویورپ میں عیسائیت کے مشن کے احوال پیش کیے ہیں ۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2527
  • اس ہفتے کے قارئین 332594
  • اس ماہ کے قارئین 1132235
  • کل قارئین98197539

موضوعاتی فہرست