#3982.02

مصنف : حافظ محمد انور زاھد

مشاہدات : 5392

ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ سوم

  • صفحات: 290
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7250 (PKR)
(اتوار 16 اکتوبر 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

حدیث شریف دین کا دوسرا بڑا ماخذ ہے ۔ اور بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث درحقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیع جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے-۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتنے کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں¬۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ضعیف اورمن گھڑت واقعات‘‘حافظ محمد انوار زاہد ﷾ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے طبقات ابن سعد ، میزان الاعتدال ، سلسلۃ احادیث ضعیفہ،الخصائص الکبریٰ وغیرہ کتب حدیث سے ضعیف اور موضوع روایات کواخذ کر کے ان کا ترجمہ کر کے اسے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔ ضعیف اور من گھڑت کے واقعات کے سلسلے میں اردو زبان میں یہ ایک منفرد کاوش ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ :فضیلۃ الشیخ حافظ محمداسلم شاہدروی

 

آپ میرےاونٹ واپس کردیں کعبہ جانے اورکعبہ والااصحاب الفیل کاتفصیلی قصہ

17

یہودی عالم نےعبدالمطلب کوکہا آپ کےایک نتھنے میں نبوت دوسرے میں بادشاہیت ہے

26

آپ ﷺ کےوقت ولادت کی ایک ضعیف روایت

28

عبدالمطلب نےساتویں دن عقیقہ کیااورمحمد ﷺ نام رکھا

28

اے آمنہ اس بچے کانام محمد ﷺ ہےتم بھی اس کانام محمد ﷺ رکھنا

30

نبی ﷺ کاصفاتی نام حبیب اللہ

31

آپ ﷺ کاصفاتی نام المہدی

32

رسول اللہ ﷺ کےصفاتی نام المرتضی اورالطاہر

33

آپ ﷺ کے صفاتی نام مجتبی ،رشید اورناصح

33

آپ ﷺ کاصفاتی نام مامون

34

آپ ﷺ کی پیدائش سےقبل محمد نام کےافراد

35

چوتھے آسمان کےفرشتے کی مدد سےایک صحابی کی ڈاکو سےجان بچ گئی

35

نبی ﷺ کی زبان  سےسورہ کہف کی تلاوت سن کرکئی یہودی مسلمان ہوگئے

37

جب حسن بن علی پیداہوئے تونبی ﷺ نےان کےکان میں اذان کہی

39

دارالندوہ میں کفار کی میٹنگ اورشیخ نجدی کی شرکت

39

حرم کےکبوتر غارثور کےکبوتروں کی نسل ہیں

45

ابوبکر صدیق ﷜ نےاپنے بیٹے سےکہااگر مکوئی مسئلہ ہوتو غار میں آجانا تمہیں صبح وشام تازہ کھاناملےگا

45

غارثور میں جنت کی نہرجاری ہوگی

46

غارکاسمندر کےساحل پرہونا

46

جب ایک آدمی غار کےبالکل سامنے پیشاب کرنےلگا

47

ام عمارہ کی جنگ احدمیں بہادری کاقصہ

47

عبداللہ بن ابوبکر صدیق ؓ کی شادی طلاق ،رجعت اورشبہادت

48

محمد بن مسلمہ کااپنی منگیتر کوچھپ کردیکھنےکاقصہ

49

سمیہ ؓ کےاونٹوں سےباندھ کردوٹکڑے کردیاگیا

50

امت محمدیہ میں سب سےپہلے ابوبکر جنت میں داخل ہوں گے

51

اےبھائی (عمر﷜)ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھنا

51

نبی ﷺ نے کوڑھ کےمریض کےساتھ کھانا کھایا

52

جہاد کےبغیر عبادتیں محض لہوولعب ہیں ایک من گھڑت قصے سےاستدلال

52

اےلڑکے توکیوں درختوں پرڈھیلے مارتاہے؟

53

علی ﷜ کی والدہ فاطمہ بنت اسدکی تدفین اورانبیاء کےوسیلے سےدعا

54

فاطمہ بن اسد کی تدفین کادوسرا واقعہ

55

سعید بن مسیب ﷫ نےاپنی لڑکی کانکاح اپنےغریب شاگرد سےکردیا اورا س کودامادکےگھر لےگئے

56

نبی ﷺ سعد بن معاذ کی قبر پردیر تک تسبیح تکبیر کہتے رہے

57

جب نمازیوں میں سے ایک شخص کاوضوٹوٹ گیا تونبی ﷺ نےفرمایا بووالاشخص کھڑا ہوجائے

58

اللہ تعالی نےآدم کی پیدائش سےایک ہزار سال قبل فرشتوں کےسامنے سورہ طہٰ اوریٰسین  تلاوت کی

59

سورہ یٰسین قرآن کادل ہے ؟

59

حضور کےجسم پرمکھی نہیں بیٹھتی تھی

60

ایک قبرکےاندر سےسورہ ملک کی تلاوت کی آواز

60

قرروزانہ کلام  کرتی ہے کہ میں گھر ہوں تنہائی کاخاک کاکیڑے مکوڑوں کا

661

حضور کودودھ پلانے کےلئےدائی تلاش کی گئی

62

جنگ بدر میں حضرت عمرؓ نے اپن ماموں کو قتل کیا

62

جنگ بدر میں سیدنا ابوبکر صدیق اوران کابیٹا عبدالرحمن آمنے سامنے

63

حضرت ابوبکر صدیق ﷜ زمامہ جاہلیت میں بھی حضور ﷺ کےدوست تھے

64

وہ بات بتاؤ جوتم نےدل میں چھپا رکھی ہے ایک باپ کےاپنے بیٹے کےمتعلق جذبات  مشہور واقعہ

64

عائشہ ؓ نےشادی کےموقعہ پرصفیہ ؓ کویہودن کہا

66

نعیمان صحابی ﷜ کامسافر کی اونٹنی ذبح کرنےکادلچسپ واقعہ

67

قافلہ لیٹ ہوگیا رسول اللہ ﷺ نےدعا کی سورج تھم گیا

68

بدرکےقیدی سہیل بن عمرو کےمتعلق سیدناعمر کامشورہ کہ اس کےدانت نکلوادیں

69

کیاام حبیبہ ؓکےشوہر عبیداللہ بن جحش حبشہ میں عیسائی ہوگئے تھے

69

قصہ اراشی کاجس کونبی ﷺ نےابوجہل سےاونٹ کی قیمت  لےکردی

73

حضور ﷺ کاسلسلہ نسب عدنان سےحضرت اسماعیل ﷤ تک چالیس پشتیں

76

ابولہب کےبیٹے عتبہ  عتیبہ نےنبی کی بیٹیوں کوطلاق دی دی

76

طائف کےتین سرداروں عبدیالیل،مسعوداورحبیب سےآنحضرت کی گفتگو

77

طائف کےبازاروں میں آنحضرت ﷺ پرپتھروں کی بارش تالیاں اورگالیاں

79

کیاابوطالب نےاسلام قبول کیاتھا (ابن اسحاق اوربخاری کی روایت )

79

حضور ﷺ کی والدہ محترمہ سیدہ آمنہ کی وفات کاواقعہ

82

سیدہ فاطمہؓ کی شادی کی تفصیلات اورمکان کاانتظام

86

ابولہب کی عبرت ناک موت اوردفن کاقصہ

88

مہاجرین حبشہ کےناموں کی فہرست

90

عثمان پہلاشخص ہےجس نےاپنی اہلیہ  کےساتھ ہجرت کی حضرت لوط ﷤ کےبعد

92

حبشہ کی طرف دوبارہ ہجرت کاسبب اورقصہ تلک القرانیق

93

جعفر تیار اورعمروبن العاص نجاشی کےدربار میں آمنے سامنے

97

بصری شہر میں ایک راہب کی پیشین گوئی کہ احمداسی مہینہ اورمکہ میں پیداہوگیے

98

جب سیدہ زنیرہ کی بینائی لوٹ آئی مشہور رمعروف واقعہ

100

ابوطالب کانبی ﷺ کی شان میں شعر ۔شق لہ من اسمہ لیجلہ

101

پانچ انبیاء جن کےدور نام ہیں اورنبی ﷺ کےنام طہ اوریاسین

102

اصحاب الیمین اورنبی کےاہل بیت اطہار کےمتعلق ایک روایت

103

مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کےانتظار ایک یہودی کی خبر کہ محمدﷺ آگئے

105

جن مہاجرین انصار میں مواخات  قائم ہوئی ان کےنام

107

جوعربوں سےمحبت رکھتا ہےمیری وجہ سےجوبغض رکھتا ہےمیر ی وجہ سے

108

عبداللہ حضور کےوالد مدینہ کھجوریں لینے گئے تووہاں ان کاانتقال ہوگیا

109

جب حضور کےوالدفوت ہوئے توپ ﷺ اٹھائیں مہینے کےتھے

109

حضور کو اختیار عبدنبی بنناپسند کریں یابادشاہ نبی  بننا

110

عبداللہ بن عمر نےاپنے باپ کےدوست کوپگڑی اورسواری دےدی

111

دانیال ﷤ کی کتاب میت اورچارپائی کی برکت سےبارش کانزول

112

اگرقوم نوح اورقوم عاد میں نماز ہوتی تووہ ہلاک نہ ہوتے

113

موسی ﷤اورامت محمدیہ کی خصوصیات

114

لاالہ الااللہ کہنے سےہرقل کےدربار کےدرددیوار لرزنے لگے

116

رسول اللہ عبدالمطلب کی خاص مسندپربلاروک ٹوک بیٹھتے

119

جب ابوطالب بغرض تجارت شام جانےلگے توحضور نےاونٹنی کی مہار پکڑلی

120

خدیجہ ؓ سےشادی کاایک قصہ اورشادی کےوقت آپ کی اورخدیجہ کی عمر

124

سیدہ مریم ،فرعون کی بیوی آسیہ اورموسی کی ہمشیرہ جنت میں حضور کی بیویا ں ہوں گی

126

خیبر کےیہودی نبی ﷺ کےوسیلے سےجنگ میں دعاکرتے تو ان کو فتح ہوتی

127

جنگ فجار کےوقت آپ کی عمر اورشرکت جنگ کےاسباب

128

دورکعت نماز کی فرضیت اورسیدنا علی ﷜ کےقبول اسلام کاواقعہ

128

نبی ﷺ نےحضرت علی کو پرورش کےلیے چچا سےلےلیا

130

سعید بن عاص کاخواب قبول اسلام کاسبب بن گیا

131

حضور ﷺ نےقریش کی دعوت کی علی ﷜ نےانتظامات کیے آپ ﷺ نےتبلیغ کی

133

ابولہب کی بیوی حضور ﷺ کےراستے میں کانٹے بچھاتی تھی

135

کفار قریش قتل کےارادے سےنکلے مگر آپ ﷺ کونہ دیکھ سکے؟

136

سورہ  رحمان کی تلاوت سن کر جنات کاخوبصورت جواب؟

137

روزہ افطار کرنےکی مشہور دعاکی حقیقت

138

رمضان المبارک کےلیے جنت کوسجادیا جاتاہے

139

ماہ رمضان مومن کےلیے کیسا اورمنافق کےلیے کیسا

140

بنی اسرائیل کےچار عابد جنہوں نے80سال اللہ کی عبادت کی اورلیلۃ القدر کی فضیلت

141

لیلۃ القدر میں جبرئیل مصافحہ کرتے ہیں ایک اسرائیلی روایت

141

عیدالفطر کی صبح فرشتے راستوں پرکھڑے ہوجاتے ہیں

145

غزوہ سویق کاواقعہ

147

جنگ احدکی تیاری کےمتعلق مدینہ میں عباس ﷜ کی نبی ﷺ کوخط ذریعے اطلاع

149

احد میں جانے والے  اسلامی لشکر کامعائنہ

150

سمر ہ بن جندب اوررافع بن خدیج کی کشتی

150

رافع بن خدیج ﷜ جنگ احد میں شامل ہونے کےلیے انگوٹھوں کےبل تن کر کھڑے ہوگئے

151

ابوطالب بیمار ہوئے آنحضرتﷺ نےدعا کی توتندرست ہوگئے

151

خباب بن ارت کوکوئلوں پرلٹایاجاتاہے

152

شعب میں محصوری کی دوران حکیم بن حزام نے گیہوں بھیجے توابوجہل نےچھین لیے

152

صہیب رومی ﷺ کانام ونسب اورقبول اسلام

153

علی ﷜ سےنبی ﷺ کی خوشبو

154

علی امام الاولیاء ہیں

155

اےعلی ﷜ تجھے جس نے چھوڑا اس نے مجھے چھوڑا

155

جویاقوت کی شرخ شاخ چاہے وہ علی سےمحبت کرے

156

اے علی ﷜ میرےبعدجواختلاف ہوگا تو اسے ظاہر کرےگا

157

علی ﷜ میرےعلم کاتھیلاہین

158

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46769
  • اس ہفتے کے قارئین 315056
  • اس ماہ کے قارئین 1114697
  • کل قارئین98180001

موضوعاتی فہرست