#2506.01

مصنف : ڈاکٹر مہدی رزق اللہ احمد

مشاہدات : 7824

سیرت نبوی جلد۔2

  • صفحات: 827
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 33080 (PKR)
(جمعرات 16 اپریل 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سیرتِ نبوی‘‘ عالم ِعرب کے نامور محقق ڈاکٹر مہدی رزق اللہ احمد کی سیرت النبیﷺ پر مشتمل عربی کتاب ’’ السیرۃ النبویۃ فی ضوء المصادر الاصلیۃ‘‘ کا ترجمہ ہے۔ اصل کتاب تو ایک جلد میں ہے اور ترجمہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے اس میں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو صرف صحیح روایات کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن جہاں صحیح روایت نہ مل سکی تو موصوف نے مجبوراً ضعیف روایت پیش کردی ہے اور اس کی وضاحت کردی ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے اور قابل اعتبار نہیں ہے۔ اس عالمانہ کتاب کا یہ دلکش ترجمہ شیخ الحدیث محترم حافظ محمد امین﷫ نے کیا اور نظرثانی اور حواشی کے ترجمے کا فریضہ حافظ قمر حسن﷾ نے بخوبی انجام دیا ہے ۔اور محسن فارانی صاحب نے اس میں 16 تحقیقی اور معلومات افزا جغرافیائی نقشے شامل کر کے اس کی افادیت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔ کتاب کے آخر میں ضمیمہ کے الگ عنوان کے تحت اصطلاحی الفاظ کی توضیحات، سیرت النبیﷺ کے واقعات کا زمانی اشاریہ اور مصادر ومراجع بھی شامل کیے گیے ہیں۔دکتور مہدی رزق اللہ قرآنی علوم کے ماہر حدیث کےجید عالم ہیں اور جدید اسالیبِ تحقیق سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے کتاب ہذا کے طویل فاضلانہ مقدمے میں لکھا ہے کہ میں عام مؤرخوں کی کی طرح ضعیف روایات قلم بندنہیں کرتا۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ صحیح صحیح روایات کی مدد سے سیرت مقدسہ کی حقیقی تصویر پیش کر دو ں۔ انہوں نے سیرت مطہرہ سے متعلق تمام معلومات کی اچھی طرح چھان بین کی ہے۔ ان صحابہ کرام اور تابعین عظام کے اسمائےگرامی بتائے ہیں جنہیں جمالِ نبوت کے احوال لکھنے اور سننے سنانے کا خاص ذوق تھا۔پھر انہوں نے عہد بہ عہد درجہ بدرجہ سیرت نگاروں او رکتبِ سیرت کا تعارف بھی پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور امت ِمسلمہ کو اس کتاب سے مستفید فرمائے۔ آمین ( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب :1 غزوہ بنو قریظہ کےبعد سےغزوہ خیبر تک    

 

غزوہ بنو قریظہ کےبعد کےواقعات

 

33

قرطاء کےخلاف محمد بن مسلمہ کی کاروائی

 

35

چند مفید باتیں

 

37

اہم نتائج

 

41

دومۃ الجندل میں عبدالرحمٰن بن عوف ﷜ کی کاروائی

 

44

فدک میں علی بن ابی طالب ﷜ کی کاروائی

 

45

عرینہ کےخلاف کرز بن جابر فہری کی کارروائی

 

47

ابوسفیان کے قتل کےلیے عمرو بن امیہ ضمری کا سفر

 

49

عمرہ اور صلح حدیبیہ

 

53

عمرہ

 

53

سفارت وبیعت رضوان

 

61

مذاکرات و صلح حدیبیہ

 

64

صلح حدیبیہ سے حاصل ہونے والےاحکام واسباق

 

75

غزوہ خیبر

 

80

غزوہ خیبر کی تاریخ

 

83

صلح کی شرائط

 

93

فتح خیبر کی خبر مکہ میں

 

98

غزوہ خیبر سےحاصل ہونے والے احکام و اسباق

 

100

باب:2 مکتوبات گرامی اورجنگ موتہ تک کےواقعات

 

 

بادشاہوں ، گورنروں اور سرداروں کےنام نبی ﷺ کے خطوط

 

107

نجاشی کےنام مکتوب نبوی

 

109

مکتوب نبوی بنام کسریٰ

 

112

مکتوب نبوی بناقصر

 

115

مکتوب نبوی بنام مقوقس شاہ مصر

 

120

مکتوب نبوی بنام مندر بن ساویٰ عبدی

 

121

دیگر متفرق مکاتیب نبوی

 

122

سیرت طیبہ کےاس مرحلے کے فوائد ، حکمتیں اورعبرتیں

 

126

عمرہ قضا سے پہلے کی جنگی کارروائیاں

 

127

فدک میں بشیر بن سعد﷜ کی جنگی کارروائی

 

127

عمرۂ قضا

 

131

جنگ موتہ سے پہلے کےاہم واقعات

 

136

عمرو بن عاس او رخالد بن ولید کا قبول اسلام

 

136

کدید کے علاقے میں غالب بن عبداللہ کی کار روائی

 

140

اس کارروائی کےنصائح واسباق

 

141

فدک میں غالب بن عبد اللہ ﷜کی تادیبی کاروائی

 

142

بنوعام کے علاقے السی میں شجاع بن وہب کی کار روائی

 

144

مدین کی جانب زید بن حارثہ ؓ کی کارروائی

 

145

جنگ موتہ

 

146

جنگ موتہ سے حاصل ہونے والے اسباق

 

157

باب :3 غزوہ فتح مکہ

 

 

فتح مکہ سے قبل کےاہم واقعات

 

161

سریہ ذات السلاسل

 

161

اہم باتیں

 

164

اہم نکتہ

 

169

غزوہ فتح مکہ

 

169

غزوہ کے اسباب

 

169

لشکر کی روانگی

 

176

اسلامی افواج مکہ میں

 

181

عام معافی کا اعلان

 

188

بیت اللہ سے بتوں کو نکال باہر کرنا

 

195

مکہ سے فوجی دستوں کی ترسیل

 

210

باب :4 غزوہ حنین سےغزوہ تبوک تک

 

 

غزوہ حنین

 

217

جنگ اوطاس

 

232

غزوہ طائف

 

237

غزوہ تبوک سےقبل کےاہم واقعات

 

254

ذوالکفین کےخلاف طفیل بن عمرو کی کار روائی

 

254

عاملین زکاۃ

 

257

قطبہ بن عامر کی تبالہ میں کار روائی

 

261

عبد اللہ بن حذافہ سہمی کی مہم

 

262

جباب کی طرف عکاشہ بن محصن کی کار روائی

 

267

غزوہ تبوک

 

267

وجہ تسمیہ

 

267

غزوہ العسرہ کی وجہ تسمیہ

 

267

غزوہ تبوک کاسبب

 

269

جنگ کے لیے چندے کی مہم

 

270

غزوہ تبوک میں منافقین کاکردار

 

277

غزوہ تبوک کے لشکر کی تعداد

 

286

غزوہ تبوک سے پیچھے رہنے والے

 

289

اسلامی لشکر تبوک میں

 

296

مدینہ منورہ کی واپسی

 

301

باب :5عام الوفود

 

 

وفود کی آمد

 

317

وفد مزینہ

 

318

وفد بنوتمیم

 

319

وفد بنو حنیفہ

 

319

وفد اشعریین

 

321

وفد طے

 

322

وفد بنی عامر

 

323

وفد جذام

 

324

بنوسعد بن بکر کا وفد

 

325

قبیلہ دوس سےآنے والے طفیل بن عمرو

 

326

وفد کندہ

 

329

وفد زبید

 

329

از دشنوءہ اور اہل جرش کے وفود

 

330

حمیر کےبادشاہوں کاقاصد بارگاہ رسالت میں

 

331

جریر بن عبد اللہ بجلی کی آمد

 

332

حضر موت کا وفد

 

333

وفد بنی مثفق

 

334

وفد ثقیف

 

335

بنوبکر کا وافد ( نمائندہ)

 

337

بلاد معان کے حکمران فروہ بن عمرو جذامی کے قاصد کی آمد

 

339

تمیم داری کی آمد

 

339

وفدبنی اسد

 

340

وفد بنو قشیر

 

341

بنوحارث بن کعب کا وفد

 

342

مہمان کی آمد

 

342

وفدعبس

 

343

وفد بنی کلاب

 

344

کنانہ کا نمائندہ

 

345

اشجع کاوفد

 

346

وفد بنی ہلال بن عامر

 

347

وفد تغلب

 

348

وفد خولان

 

348

جبل تہامہ کی جماعت کاوفد

 

349

وفود کی روایات سے حاصل ہونےوالے فوائد و احکام

 

351

باب : 6 حجۃ الواداع سے مرض الموت تک کے واقعات

 

 

حجۃ الوداع سے قبل کے اہم واقعات

 

355

ابو موسیٰ اشعری اور معاذ بن حبل ؓ کی یمن روانگی

 

257

علی اور خالد کی یمن روانگی

 

258

احکام وفوائد

 

362

حجۃ الوداع

 

363

حجۃ الوداع کے احکام و اسباق

 

368

عبرت و نصیحت

 

374

مرض الموت اور وفات النبی

 

375

ابوبکر ﷜کی امامت

 

381

وراثت رسول

 

382

آخری لمحات

 

387

غسل کی کیفیت

 

390

نصیحتیں ، عبرتیں او راحکام و وصیتیں

 

395

باب : 7 امہات المومنین

 

 

امہات ا لمومنین

 

399

خدیجہ ؓ

 

400

سودہ ؓ

 

400

عائشہ ؓ

 

403

حفصہ

 

405

زینب بنت خزیمہ ہلالیہ

 

407

ام سلمہ ہندبنت ابی امیہ مخزومیہ

 

409

جویریہ بنت حارث

 

411

زینب بنت جحش

 

412

ریحانہ بنت زید بن عمرو بن خنافہ

 

414

ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان بن حرب

 

416

صفیہ بنت حیی بن اخطب نضیریہ

 

417

میمونہ بنت حارث ہلالیہ

 

420

محترم و معزز کنیزیں

 

421

کثرت ازواج کی حکمت

 

423

باب : 8 شمائل نبویہ

 

 

بہترین طرز زندگی

 

429

سادہ خوراک

 

429

سادہ بستر اورسواری

 

438

سادہ لباس

 

440

سادہ رہائش

 

444

انکسار

 

444

اخلاقیات ورذائل

 

449

حسن اخلاق

 

449

والدین سے حسن سلوک کی اہمیت

 

455

باکمال اخلاق

 

460

اطاعت امیر کی اہمیت

 

466

ذات پات کےامتیاز کی ممانعت

 

469

انفاق فی سبیل اللہ

 

475

فخر و تکبر کی مذمت

 

479

میانہ روی

 

481

کنجوسی کی ممانعت

 

482

اصلاح معاشرہ

 

483

حسن ظن کی خوبی

 

484

اولاد میں عدل

 

485

نیک عورت کی فضیلت

 

486

دعا کی ترغیب و اہمیت

 

487

اللہ کا ذکر

 

488

عدل و انصاف

 

489

بیویوں میں عدل

 

491

اتفاق میں برکت

 

493

علم کی فضیلت

 

495

میاں بیوی کی راز کی حرمت

 

500

میت کے راز کی حرمت

 

500

اکل حلال

 

501

حسد و بدگمانی کی مذمت

 

504

بے پردگی کی ممانعت

 

506

گالی گلوچ کی ممانعت

 

508

دنیا کی محبت

 

509

غصہ اچھا نہیں

 

511

کوئی مسلمان حقیر نہیں

 

511

اعمال کی بربادی ( ریاکاری)

 

513

نفاق اورمنافق کی نشانیاں

 

514

زنا کبیرہ گناہ ہے

 

515

دھوکہ دہی

 

517

پڑوسیوں کےحقوق

 

520

طہارت ونظافت کی اہمیت

 

525

اسوہ حسنہ

 

529

نبی کریمﷺکی شجاعت

 

529

وصف حیا

 

530

آسانی پیدا کرنے ،نرمی اور بردباری کا ذکر

 

533

صلہ رحمی کی نصیحت

 

549

باب :9 رحمت للعالمین

 

 

مجسمہ رحمت و شفقت

 

557

بچوں پر شفقت

 

557

خواتین پر شفقت

 

566

کمزور لوگوں پر شفقت

 

580

غلاموں پر شفقت

 

586

جانوروں پر شفقت

 

588

رسول اللہ ﷺ کی خوش مزاجی

 

592

سیرت وصورت کےلحاظ سے جامع کمالات

 

595

باب: 10 معجزات رسلو و دلائل نبوت

 

 

معجزات رسول ﷺ

 

609

قرآن کریم ایک عظیم الشان ابدی معجزہ

 

610

چاند کے دوٹکڑے

 

612

سورج کی واپسی

 

614

قحط میں بارش

 

615

پانی کےمعجزات

 

617

رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں سے پاکیزہ پانی جاری ہوا

 

617

لوٹے یاپیالے کےپانی سے بے انتہا اضافہ

 

619

یمن کےایک کنویں کے پانی میں اضافہ

 

621

مشکیزوں کےپانی میں بےبہا اضافہ

 

622

اشیائے طعام کے معجزات

 

623

پیالے میں دودھ بڑھ گیا

 

623

جومیں اضافہ

 

626

کھجور میں اضافہ

 

627

گوشت میں اضافہ

 

629

ابو طلحہ ﷜ کےکھانے میں برکت

 

632

زاد راہ میں اضافہ

 

634

کھانے کی تسبیح

 

639

نباتات کےمعجزات

 

639

درخت بھی مطیع ہو گئے

 

639

حیوانات کے معجزات

 

644

حیوانوں کی اطاعت

 

644

حیوانوں کی گواہی

 

648

ہرنی کی گواہی

 

649

شیر کا آپﷺکی رسالت کی گواہی دینا

 

652

ایک پرندے کو الہام

 

653

بعض دیگر اشیاء کے معجزاتی اثرات

 

654

طلائی عطیے میں برکت

 

654

نام کی برکت

 

656

بال اگ آئے

 

657

حسن لازوال

 

657

دست مبارک اورلعان دہن کی برکت

 

658

غیبی امور کے متعلقہ معجزات

 

662

فتح مصر کی پیش گوئی

 

664

اویس قرنی کی خبر

 

665

ام ورقہ کی شہادت کی خبر

 

665

ام المومنین زینب بن خزیمہ ؓ کی وفات کی خبر

 

666

شہادت حسین ﷜ کی پیش گوئی

 

667

مساجد کی تزئین و آرائش

 

668

گھروں کومنقش کرنے کی پیش گوئی

 

669

علی ﷜ کی جنگ کی پیش گوئی

 

670

علی ﷜ کی شہادت کی پیش گوئی

 

670

سہیل بن عمرو کے کردار کی پیش گوئی

 

671

رسول اللہ ﷺ کی دعا اور بددعا

 

673

سعد بن ابی وقاص ﷜ کےحق میں دعا

 

673

انس ﷜ کے لیے مال و اولاد کی کثرت کی دعا

 

674

مرتد کا انجام

 

675

قریش کےخلاف بد دعا

 

675

جدید طبی تحقیقات سے متعلقہ معجزات

 

683

کھجور

 

683

برف

 

685

مہندی

 

689

زیتون کاتیل

 

690

سنامکی

 

691

پیلوکی مسواک

 

692

کھمبی

 

693

شہد

 

694

روزہ

 

702

مکھی سے متعلقہ حدیث

 

704

آٹے کا چھان بورا

 

707

دائمی قبض

 

707

ردب

 

708

ایلوا

 

709

ٹھنڈک پہنچانے والا مادہ

 

710

انٹریکینن

 

711

ٹیک لگا کر کھانامضر ہے

 

712

ختنہ

 

713

دوران حیض جنسی ملاپ

 

714

شکاری پرندوں اوردرندوں کی حرمت

 

715

انسانی پیدائش

 

716

تمباکو نوشی

 

718

آب زمزم

 

719

باب: 11محمدﷺ اور ان کی امت کےخصائص

 

 

محمدﷺکےخصائص

 

723

اکمل الانبیاء

 

723

عالمگیر رسالت

 

724

سب انبیاء سے زیادہ پیرو کار

 

725

تحفظ قرآن

 

726

حیات مبارکہ کی قسم

 

728

نام سے پکارنے کی ممانعت

 

729

شرح صدر

 

730

سورۃ فاتح اور سورۃ بقرہ کی آخری آیات

 

731

امتیازی فضائل

 

732

زمینی خزانوں کی چابیاں

 

732

اسراء ومعراج

 

733

آگے پیچھے یکساں نظر آنا

 

734

نماز عشاء

 

734

وسیلہ اور فضیلت کےدرجات

 

734

مقام محمود اور شفاعت کبریٰ

 

735

سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

 

735

قیامت کےدن ہر تعلق داری ٹوٹ جائے گی

 

736

اعزاز کوثر

 

736

دعائے مستجاب

 

737

تحفہ قبول کرنے کی حلت

 

738

صدقہ و زکاۃ کی حرمت

 

739

تبرک

 

739

آپ کی امت خیر الامم ہے

 

740

وصال کی اجازت

 

741

ولی اور گواہیون کے بغیر نکاح

 

742

چار سےزیادہ بیویوں سے نکاح

 

742

بغیر دیکھے گواہی

 

743

پسندیدہ چیز کا حصول

 

744

ازواج مطہرات کو نکاح کی ممانعت

 

744

اجساد انبیاء و نبیﷺ کےجسم کی حفاظت

 

745

نبی ﷺ کوگالی دینا اور آپ کی توہین کرنا کفر ہے

 

746

اسلحہ پہن کر لڑے بغیر اترانے کی پابندی

 

747

نبی ﷺ کی وراثت صدقہ ہے

 

748

کسی مسلمان پر آپ کی بددعا اور ناراضی

 

748

اگلے پچھلے گناہوں کی معافی

 

749

اعزاز نبوت

 

750

ناگوار بو والی چیز حرام

 

753

نبی امی ہونا

 

753

نعمتوں کی ناجائز طمع

 

754

ناپسند کرنے والی بیوی

 

754

مہر کے بغیر لفظ ’’ہبہ‘‘ سے نکاح کا جواز

 

756

فیصلہ رسول پر تسلیم ورضا

 

757

ازواج مطہرات کو نصحیت

 

758

نفلی نماز میں آپ کی خصوصیت

 

759

مجلس رسول سےبغیر اجازت اٹھنے کی ممانعت

 

760

رسو ل اللہ ﷺ ، اہل بیت اور صحابہ سےمحبت کا وجوب

 

761

رسول ﷺ کاخواب وحی ہے

 

763

شرف درود

 

763

آپ کےتما م صحابہ عادل ہیں

 

764

منفرد جنازہ اور قبر

 

764

نبی کریمﷺ کے لیے مسواک کاوجوب

 

765

تیس جوانوں کی طاقت

 

766

جماہی سے بچاؤ

 

766

مال غنیمت اور فے کو خمس کا خمس

 

767

قمیص سمیت غسل

 

757

امت محمدیہ کےخصائص

 

768

امت محمدیہ کونفس کےوسوسے اور بھول چوک معاف ہے

 

768

امت محمدیہ گمراہی پر متفق نہ ہو گی

 

770

امت محمدیہ زمین پر اللہ کی گواہ ہے

 

771

گواہی دینے پہلے پل صراط پاکر نے والی امت

 

773

جنت میں امت محمدیہ کی کثرت

 

773

امت محمدیہ کاسب سے پہلے حساب کتاب

 

774

امت محمدہی کے لیےندامت ’’توبہ‘‘ ہے

 

775

نزول قرآن اوربعثت نبوی کا اصل مقصود

 

775

حرف آخر

 

781

ضمیمہ

 

 

اہم اصطلاحات کا تلفظ اور مفہوم

 

783

سیرت نبوی ماہ وسال کےآئینے میں

 

801

مصادر و مراجع

 

811

 

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26437
  • اس ہفتے کے قارئین 294724
  • اس ماہ کے قارئین 1094365
  • کل قارئین98159669

موضوعاتی فہرست