#2103

مصنف : پروفیسر مفتی عروج قادری

مشاہدات : 9640

رمضان کی احادیث اور سنتیں

  • صفحات: 181
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4525 (PKR)
(جمعہ 21 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قرآن و حدیث کراچی

روزے کی فضیلت و اہمیت دیگر عبادات کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ اور بے حساب ہے ۔ روزہ کا اجر خود اﷲتعالیٰ عطا کرے گا۔ حدیث قدسی میں ہے کہ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے : ’’ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے۔ پس یہ (روزہ) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔‘‘(بخاری:1805) روزہ دار کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انتہا اجرو ثواب کے ساتھ ساتھ کئی دیگر خوشیاں بھی ملیں گی۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں جن سے اسے فرحت ہوتی ہے : افطار کرے تو خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو روزہ کے باعث خوش ہوگا۔ ‘‘(بخاری:1805) زیر تبصرہ کتاب "رمضان کی احادیث اور سنتیں" بھی رمضان المبارک کے انہی فضائل ومسائل پر مشتمل ہے۔ جو پروفیسرمفتی عروج قادری کی تصنیف ہے۔اس میں انہوں نے رمضان المبارک کے روزوں ،تراویح،اعتکاف،شب قدر،عید الفطر،زکوۃ اور عمرہ کے حوالے سے تقریبا 600 کے قریب احادیث نبویہ کو موضوعات کے اعتبار سے جمع کر دیا ہے۔ اختلاف امت سے بچنے اور امت مسلمہ کی یکجہتی کی کوشش کے لیے کتاب کھولتے ہی اس کے پہلے صفحہ پر اس کی صحت اور علمیت کی تصدیق کے لیے دیوبندی،بریلوی اور اہل حدیث تینوں مکاتب فکر کے جید علما اور مدرسوں کی اسناد کی نقول نظر آتی ہیں ۔جبکہ مصنف خود بھی جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں اور ایم ایس سی اور ایم اے ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی مدرسے کی سب سے بڑی سند شہادۃ العالمیہ کے حامل اور باقاعدہ سند یافتہ مفتی بھی ہیں۔۔اللہ تعالی مولف کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیں رمضان کی مبارک ساعتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ( ر ا سخ )

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

10

روزے کے احکام اور مسائل

 

13

صلوۃ اللیل اور تراویح

 

57

رمضان میں نبی ﷺ کا دور قرآن اور ختم قرآن مجید

 

61

نبی ﷺ ہر رمضان میں پابندی سے اعتکاف فرماتے تھے

 

63

شب قدر مغفرت اور تقدیر کے فیصلوں کی رات

 

70

ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے اور یہ ہماری عید ہے

 

82

زکوۃ میں غنی صحتمند یا کمانے کے قابل شخص کا کوئی حصہ نہیں ہے

 

95

رمضان کا عمرہ میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے

 

134

ضمیمہ چند مسنون دعائیں

 

170

اگر محمد ﷺ رسول اللہ کبھی میرے گھر مہمان آئیں

 

173

ہمارے روز مرہ کھانوں میں شامل حرام چیزوں کی فہرست

 

175

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9214
  • اس ہفتے کے قارئین 9214
  • اس ماہ کے قارئین 182318
  • کل قارئین109503756
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست