معلم الانشاء - حصہ اول

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
عبد الماجد ندوی
مجلس نشریات اسلامی کراچی
179
5370.00 (PKR)
title-pages-muallim-ul-insha-1
یہ بات بڑی تعجب خیز اور ناقابل فہم ہے کہ کوئی فرد اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اور اپنی ذہنی صلاحیتیں علوم وفنون کی درس وتدریس میں اور ان تصنیفات وتالیفات کے مطالعے میں صرف کر دے جو عربی زبان میں لکھی گئی ہیں لیکن اس زبان میں خط وکتابت اور اظہار خیال سے بالکل معذور اور قاصر ہو ۔زبانوں کے سلسلے کا یہ بالکل انوکھا تجربہ ہے جو صرف برصغیر پاک وہند کے عربی مدارس کلیات اور جامعات کی خصوصیت ہے اس معذوری کی واحد وجہ یہ ہے کہ عربی زبان کو قرآن وحدیث کی زبان اور زندہ وترقی یافتہ زبان کی حیثیت سے پڑھنے پڑھانے کے بجائے ایک نظری علم اور کتابی فن کی حیثیت سے دیکھا گیا ہے اور اس کی علمی مشق اور تحریر وانشاء کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ ’’معلم الانشاء‘‘ تین مختصر حصوں پر مشتمل مولانا عبدالماجد ندوی کی علمی کاوش ہے جو عربی تحریر وتقریر سکھانے کی ایک بہترین فنی کتاب ہے اس کتاب میں انشاء وترجمہ کی تمرینات سے پہلے صرف ونحو کے ضروری قواعد بیان کردیے گئے ہیں جن پر انشاء وترجمہ کی بنیاد ہے ۔مختلف قسم کی رنگ برنگی مشقوں ، متنوع عملی مثالوں اور دلچسپ جملوں کے ذریعے قواعد کو ذہن نشین کروانے اور طلبہ میں صحیح جملے اور عربی عبارت لکھنے کی لیاقت پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے ۔نیز جملوں اور الفاظ کے انتخاب میں بھی اسلامی ذہنیت اور دینی خیال نمایاں ہے۔بکثرت جملے قرآن وحدیث سے ماخوذ ہیں ۔بہر حال ان خصوصیات کے لحاظ سے یہ کتاب اس قابل ہے کہ اس کو، نہ صرف نصاب تعلیم میں داخل کیا جائے بلکہ پسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھا جائے تاکہ یہ مدارس ، کلیات اور جامعات  کے طلبہ کی اس کمی کو پورا کردے جو عرصہ دراز سے عربی زبان وادب کے حلقوں میں محسوس کی جارہی تھی۔پروردگار عالم قابل مصنف کی اس علمی کوشش کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آ۔ہ)

نوٹ:
محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

8

پہلا درس۔کلمہ اور اس کی قسمیں

 

12

دوسرا درس۔نکرہ ومعرفہ

 

14

تیسرا درس۔مرکب تام ومرکب ناقص

 

17

چوتھا درس۔مرکب توصیفی اور اس کا قاعدہ

 

19

پانچواں درس۔مرکب اضافی اوراس کا قاعدہ

 

29

چھٹا درس۔مرکب تام

 

37

ساتواں درس۔جملہ فعلیہ اور اس کا قاعدہ

 

47

آٹھواں درس۔فعل کی قسمیں، ماضی ،مضارع ، امر ونہی

 

53

نواں درس۔فعل مضارع اور اس کے صیغے

 

56

دسواں درس۔فعل مستقبل

 

61

گیارہواں درس۔فعل مضارع استمرار ودوام کے معنی میں

 

63

بارہواں درس۔فعل مجہول ،نائب فاعل اور اس کا قاعدہ

 

64

تیرہواں درس۔ماضی بعید وماضی استمراری

 

69

چودہواں درس۔فعل امر ، مر بنانے کا قاعدہ

 

77

پندرہواں درس۔فعل نہی ،نہی بنانے کا قاعدہ

 

80

سولہواں درس۔خبر جبکہ جملہ ہو مطابقت کی صورتیں اور اس کا قاعدہ

 

83

سترہواں درس۔قد کے ساتھ فعل ماضی کی تاکید

 

90

اٹھارہواں درس۔لم ولما ولن کے ساتھ فعل کی نفی

 

93

انیسواں درس۔مستقبل مثبت کی تاکید،لام تاکید ونون تاکید کی بحث اور صیغے

 

99

بیسواں درس۔ادوات الاستفہام

 

111

اکیسواں درس۔ادوات الشرط

 

122

بائیسواں درس۔ادوات الشرط غیر الجازمہ

 

127

تیسواں درس۔اسم موصول

 

130

چوبیسواں درس۔نواسخ جملہ

 

133

پچیسواں درس۔نواسخ جملہ کی دوسری قسم افعال ناقصہ

 

138

چھبیسواں درس۔نواسخ جلمہ کی تیسری قسم

 

145

ستائیسواں درس۔نواسخ جملہ کی چوتھی قسم لائے نفی جنس

 

148

اٹھائیسواں درس۔افعال المقاربۃ والرجاء الشروع

 

151

انتیسواں درس۔حروف جارہ

 

152

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-muallim-ul-insha-1
title-pages-muallim-ul-insha-2
title-pages-muallim-ul-insha-3

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 1850 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں