#652

مصنف : احمد خلیل جمعہ

مشاہدات : 10252

خواتین اہل بیت

  • صفحات: 768
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26880 (PKR)
(ہفتہ 18 جنوری 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اہل  بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان  ہے  اس لیے کہ اس مسئلہ کی  بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ  پر مستقل رسائل  تصنیف کیے  ہیں  جس  میں  انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے  چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے  مطابق اہل  بیت سے  محبت رکھناجزو ایما ن ہے  اور  کسی طرح کے  قول وفعل سے  ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی  ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی  ایمان قبول کرنے  والی ساری اولاد اہل بیت  میں شامل ہے  خواتین اہل  بیت وہی پاکیزہ ،معزز  خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن  کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے   ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر  پاک کردیا ہے.  زیر نظر  کتا ب رسالت مآب  ﷺ کی پاکیزہ  ازواج  مطہرات  ، بیٹیوں  اور نواسیوں کی پر نور سیرت  کا دل  آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر  مشتمل ہے  جو  کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ   عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے  جس میں فاضل مصنف نے  دلنشیں اور ادبی اسلوب  اختیار کرتے ہوئے  کتاب وسنت کی روشنی میں  خواتین  اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے  ماشاء اللہ   دارالابلاغ  نے  اس کتاب  کو   نہایت  عمدہ  اور دیدہ  زیب انداز   میں   حسن طباعت  سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ  کتاب  خواتین اہل اسلام کے لیے  گراں قدر عظیم تحفہ ہے  اللہ  مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق  عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی  طاہر نقاش صاحب  نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں  اور خود بھی  ا چھے قلم کار ہیں  ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے  حوالے  سے  کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں   اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت    اور ان کی  مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

5

حرف تمنا

 

7

حرف چند

 

10

ازواج النبی ﷺ

 

31

حضرت خدیجہ بنت خویلد ؓ

 

31

حضرت سودہ بنت زمعہ ؓ

 

107

حضرت عائشہ بنت ابی بکر ؓ

 

143

حضرت حفصہ بنت عمر ؓ

 

220

حضرت زینب بنت خزیمۃ ؓ

 

263

سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ ؓ

 

279

حضرت زینب بنت جحش ؓ

 

332

حضرت صفیہ بنت حی ؓ

 

405

حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان ؓ

 

435

حضرت میمونہ بنت حارث ؓ

 

473

حضرت ریحانہ بنت زید ؓ

 

495

حضرت ماریہ قبطیہ ؓ

 

515

بنات النبی ﷺ

 

529

حضرت زینب بنت رسول اللہ ﷺ

 

529

حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ

 

563

حضرت ام کلثوم بنت رسول اللہ ﷺ

 

587

حضرت فاطمۃ الزہرا بنت رسول اللہ ﷺ

 

609

نبی کریم ﷺ کی نواسیاں

 

684

امامہ بنت ابی العاص

 

684

زینب بنت علی

 

713

ام کلثوم بنت علی

 

729

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37670
  • اس ہفتے کے قارئین 305957
  • اس ماہ کے قارئین 1105598
  • کل قارئین98170902

موضوعاتی فہرست