#5542

مصنف : شیر نوروز خان

مشاہدات : 5180

حضرت محمد ﷺ منتخب کتابیات اردو کتب و مقالات

  • صفحات: 582
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14550 (PKR)
(منگل 24 جولائی 2018ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔ انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ سے لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان بھی اس معاملے میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا بیّن ثبوت ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے اور انسانیت اس کی صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے کم ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حضرت محمدﷺ منتخب کتابیات اردو کتب ومقالات‘‘ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے چیف لائبریرین جناب شیر نورز خان کی برس ہا برس کی شبانہ روز محنت سے تیار ہونے والا شاہکار ہے۔کتابیات کو انگزیزی زبان میںBibliography کہتے ہیں اس سے مراد کتابوں یا غیر کتابی مواد کی وہ فہرست جو ان کے مآخذ کا پتہ دےیاکتابی یا غیر کتابی مواد کی فہرستوں کی تیاری کسی خاص مبحث کے متعلق کتابوں کی فہرست اسے فہرستِ کتب، کتاب نامہ، کتاب شناسی، کتاب نما سے بھی موسم کیا جاتا ہے۔مرتب موصوف نے سیرت النبی ﷺ کے متعلق تقریباً 45 موضوعات کے تحت اس سے متعلقہ کتب کے نام اس کتاب میں درج کیے ہیں ۔مرتب کی یہ کاوش لائق تحسین ہے۔اس کتابیات سیرت سے اہل علم وتحقیق ، بالخصوص اس فن میں تحقیق کرنے والوں خاص طور پر ایم فل اورڈاکٹریٹ کے محقق طلبہ وطالبات کو نہ صرف موضوع ِ تحقیق کے انتخاب میں خاصی مدد ملے گی بلکہ اردو میں سیرت طیبہ کے تمام علمی ذخیرہ تک ان کی رسائی آسان ہوجائے گئی ۔راقم کے پاس یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ ہے دوران تبصرہ چند مقامات سے ملاحظہ کیا تو معلوم ہواکہ فاضل مرتب نے اردو کتب سیرت کا مکمل احاطہ نہیں کیا مثلاً عمومی کتب سیرت میں ڈاکٹر مہدی رزق اللہ کی کتاب’’ السیرۃ النبویہ فی ضوء مصادر الاصلیہ‘‘ کا اردو ترجمہ سیرت نبوی کےنام شائع ہو ا ہے اس کا نام اس کتاب میں موجود نہیں ہے اور اسی طرح مولانا منیر قمر ﷾ کی کتاب ’’ سیرت امام االانبیاء‘‘ کا بھی نام نہیں ہے ۔ مجلہ رشد ،لاہور کے حرمت رسول نمبر جون 2008ءکا بھی تذکرہ نہیں ہے ۔ اور مولد النبی کے ضمن میں مولانا منیر قمرصاحب کی کتاب’’ صحیح تاریخ ولادت مصطفیٰﷺ اور عطاء الرحمٰن صاحب کتاب ’’ جشن عید میلاد النبیﷺ کی تاریخی وشرعی حیثیت ‘‘مولانا محمد طیب محمدی صاحب کی کتاب’’ اللہ کی قسم جشن عید میلاد النبی قرآن وحدیث سے ثابت نہیں‘‘ کا بھی تذکر ہ نہیں ہے جن کتب کا میں نے ذکر کیا ہے یہ ساری کتابیں الحمد للہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہیں ۔کتاب کی مکمل ورق گردانی سے کئی کتب ومضامین سیرت کا علم ہوسکتا ہے کہ جن کو اس کتاب میں شامل نہیں کیاگیا۔اس کتاب میں مذکور کتب سیرت کے ناموں کو حروف تہجی کے اعتبار سے پیش کردیا جاتا تو زیادہ مفید تھا ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

ا

پیش لفظ

ج

مقدمہ

ہ

سیرت حوالہ جاتی مآخذ(انسائیکلوپیڈیا،فرہنگ، کتابیات، اشاریہ)

1

سیرت نگاری اورسیرت نگاران

7

ارض سیرت وآثار وتبرکات نبوی

17

سیرت النبیﷺ (عمومی)

25

مولد النبیﷺ

105

نبوت اور ختم نبوت

117

حضورﷺ کےمتعلق پیشگوئیاں

134

حضورﷺ کی پیشگوئیاں

136

سیرت اور قرآن

138

حضورﷺ کی مکی زندگی

145

معراج النبیﷺ

149

ہجرت النبیﷺ

156

حضورﷺکی مدنی زندگی

158

عہد نبوی ﷺ میں جنگی حکمت عملی

159

عہد نبوی ﷺمیں سیاسی زندگی

172

عہد نبوی ﷺ میں معاشرت

188

عہد نبوی ﷺ میں معاشی زندگی

237

عہد نبوی ﷺ میں قانون اور عدالت

280

عہد نبوی ﷺ میں تعلیم وتربیت

255

عہد نبوی ﷺ میں دعوت وتبلیغ

272

سیرت النبیﷺ اور ادب

284

طب نبویﷺ

285

سیرت النبیﷺ اور سائنس

290

سیرت النبیﷺ اور نفسیات

291

سیرت النبیﷺ اور عصر جدید

291

سرکاری مناصب وذرائع کا ذمہ دارانہ استعمال

310

سیرت نبویﷺ کی روشنی میں ذرائع ابلاغ کا کردار اور ذمہ داریاں

319

سیرت النبیﷺ کی روشنی میں خطبات نبویﷺ

324

مکتوبات نبویﷺ

329

سیرت النبیﷺ اور دیگر ادیان

332

بینی المذاہب عالمی اتحاد اسوہ رسول ﷺ کی روشنی میں

338

بنیادی انسانی حقوق اور تعلیمات نبویﷺ

348

سیرت النبیﷺ اوربچے

353

سیرت النبیﷺ اور خواتین

356

اخلاق اور شخصیت النبیﷺ

365

رحمۃ للعالمینﷺ

392

حب رسول اللہﷺ

396

حقوق النبیﷺ (مقام اور اطاعت واتباع)

404

عبادات رسول ﷺ

411

معجزات النبیﷺ

414

درودوسلام ﷺ

420

تحفظ ناموس رسالت ﷺ

440

وصال النبیﷺ

458

خاندان رسول اللہﷺ

459

والدین رسول ﷺ

467

حضورﷺ کی عائلی زندگی اور ازواج مطہرات

470

اولاد رسول ﷺ

482

فہرست رسائل

486

اشاریہ مصنفین

489

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40442
  • اس ہفتے کے قارئین 264870
  • اس ماہ کے قارئین 95113
  • کل قارئین98519657

موضوعاتی فہرست