گناہوں کی دلدل میں

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
خالد ابو صالح
حافظ محمد عباس انجم گوندلوی
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور
144
5760.00 (PKR)
pages-from-gunahon-ki-daldal-mein

انسان   کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک   کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے ... ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں...؟۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں ۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’گناہوں کی دلدل میں ‘‘خالد ابو صالح کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہےاردو قالب   میں ڈھالنے فرائض حافظ محمد عباس انجم گوندلوی ﷾ نےانجام دئیے ہیں۔تاریک زندگیوں کو تابناک اور پر نور لمحات میں بدلنے والے یہ مبارک لمحات ہی اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں۔اس کتاب میں ان لوگوں کی زندگیوں کانقشہ کھینچا گیا ہے کہ جنہوں نے اللہ اور اس کےرسول ﷺسے نافرمانی کی بنا پرجنگ چھیڑرکھی تھی۔ وہ مسلسل نافرمانی اور سیاہ کاری کی بنا پر جہنم کےکناروں تک پہنچ چکے تھے ، اور ان سے کوئی ایسا عمل سر زد ہوگیا کہ رحمت ایزدی جو ش میں آگئی ، ان کی ادا رب کریم کو پسند آگئی اوراس نے اپنی رحمت سے ان کی زندگی میں ایک خاموش عظیم انقلاب کے ذرائع پیدا کردیے ۔گناہوں کےسمندر میں ڈوبنے کےبعد ہدایت پانیوالوں کی روشن ایمان افروز اور دلوں کوتڑپا دینے والی داستانیں ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں کہ ہم کس طرح زندگی گزار رہے اور ہمیں کس طرح زندگی گزارنی چاہئے؟ کہ جس سے معاشرہ بھی ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھے، دنیا بھی ہر اعتبار سے کامیاب ہو ، آخرت میں جہنم سےنجات اور اللہ کی رضا وخوشنودی کاپروانہ بھی مل جائے ۔ گناہوں کےسمندر میں ڈوبنے کےبعد ہدایت پاکر ایمان کےساحلوں پر زندہ پہنچ جانےوالوں کی ایمان افروز داستانوں پر مشتمل یہ کتاب جنت چاہنے اور گناہوں سے بچنے خواہش مندوں کےلیے ایک تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشر کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔ اور اس کتاب کو اہل ایمان کی زندگیوں میں تبدیلی کا ذریعہ بنائے اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم   محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ انہوں نے   اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی   کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے   ہدیۃً عنائت کی ہیں۔آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تمنا :آخر کار میں ہدایت پا گیا

 

7

پیش لفظ

 

9

برائی سے نفرت دلانے والی پانچ عادات

 

12

ایک غیور بیٹی نےخاندان کی کایا پلٹ دی

 

15

میرا فتنہ پرور حسن اس ’’فرشتے ‘‘ کومتاثر نہ کر سکا

 

21

قرآن کا نور میرے دل میں ٹھنڈک بن کر اتر گیا

 

24

ایک دو راندیش نوجوان کا ایمان افروز واقعہ

 

27

ماں کےنافرمان کی توبہ

 

28

سورۂ ق نے دو شیزہ کی زندگی بدل دی

 

32

اسلاف کے کارناموں سے متاثر ہونےوالا ایک جوان رعنا

 

36

ایک دو شیزہ کا ساتھ عجب مکالمہ

 

41

بیٹی سے نفرت کرنےوالے کی توبہ

 

46

بےپردگی سےتوبہ

 

51

باپ کو زد کوب کرنے والے کی توبہ

 

54

عیسائی کےہاتھوں ایک جوان کی توبہ

 

58

ایک فوجی کی توبہ

 

60

حسین ترین لباس جس نے میری زندگی بدل دی

 

68

والدہ کی ممتا او رایک نوجوان کی توبہ

 

71

ایک مبارک تھپڑ جو میری زندگی بدل گیا !

 

75

نماز کاتارک جب شاہراہ ایمان پر گامزن ہوا !

 

80

حیاء باختہ ماڈرن دوشیزہ حیاء کےگلستانوں میں

 

82

ایک دہشت ناک خواب نےمیری نیندیں اڑا دیں

 

85

میں 70 سال تک اسلام سے کیوں بیزار رہی ؟

 

88

وہ اپنی محبوبہ کوملنے جارہا تھا کہ ہدایت مل گئی !

 

93

بوائے فرینڈشپ کی رسیا پر توبہ کے دروازے کھلتے ہیں

 

96

حسن کا جادو جگانے والی ایک حسینہ کے آنسو

 

99

ریاضی دان جب شریعت دان بن گیا

 

103

شراب خانہ خراب کہاں تک لے گئی

 

108

نیک سہیلی باعث رحمت بن گئی

 

114

خوبصورت آواز کا جادو

 

116

اگر موت آ جائے اور سگریٹ میرے منہ میں ہو تو

 

117

گرلز ہاسٹل میں توبہ کے دروازے کھلتے ہیں

 

121

ہیجڑا بننے کے خواہشمند کی زندگی میں انقلاب

 

125

شوبز اور گلوکاری کی دیوانی لڑکی نے جب تمام آڈیو کیسٹیں چکنا چور کر دیں

 

128

... پھر میں نے لڑکیوں کو چھیڑنا چھوڑ دیا

 

130

ٹیلی فون پر زبان کے زنا کی شکار ایک مسلمان دو شیزہ کےحسرت آمیز آنسو

 

133

ایک لڑکی نے جب مجھے مسجد میں پہنچا دیا

 

137

آئیڈیل کی تلاش میں ارمانوں کا خون

 

140

 

مصنف کی مزید تصانیف

pages-from-rasoolullah-saw-ki-wassiyyatain-sheikh-khalid-abu-saaleh
pages-from-gunahon-ki-daldal-mein

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 1627 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں