#5280

مصنف : سید قاسم محمود

مشاہدات : 4715

ڈاکٹر محمد حمید اللہ خان کی بہترین تحریریں

  • صفحات: 396
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7920 (PKR)
(جمعہ 02 مارچ 2018ء) ناشر : بیکن بکس لاہور

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک ڈاکٹر محمد حمید اللہ بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص ان کے حالات زندگی‘ کارناموں اور ان کی خدمات کے بیان پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے‘ پہلے حصے میں محمد حمید اللہ صاحب کے حالات‘ کتب ‘ خصوصیات اور تاثرات کا تذکرہ کیا گیا ہے اور دوسرے حصے میں ڈاکٹر حمید اللہ کی تحاریر کا انتخاب کیا گیا ہے اور تحاریر کو مضمون وار بیان کیا گیا ہے‘ سب سے پہلے تاریخ قرآن مجید‘ پھر تاریخ حدیث‘ تاریخ فقہ‘ قانون بین الممالک‘ عقائد وعبادات‘ مملکت اور نظم ونسق‘ نظام تعلیم‘ نظام عدلیہ‘ نظام مالیہ‘ نظام دفاع‘ تقویم اسلامی‘ تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ‘ دنیا کا پھلا تحریری دستور‘ سیرت طیبہ کا پیغام: عصر حاضر کے نام اور استفسارات وجوابات جیسے مضامین کے تحاریر کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی بہترین تحریریں ‘‘ سیدقاسم محمود کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

سوانحی خاکہ

19

ڈاکٹرمحمدحمیداللہ نام اورکام

24

بیسویں صدی کےممتازترین محقق

35

ایک عالم ایک محقق

35

ڈاکٹرحمیداللہ کےبارےمیں ذاتی تاثرات

50

ڈاکٹرمحمدحمیداللہ کی رحلت

70

حصہ دوم)ڈاکٹرمحمدحمیداللہ کی تحریروں کاانتخاب

 

تاریخ قرآن مجید

79

تاریخ حدیث

90

تاریخ فقہ

104

قانون بین الممالک

115

عقائدوعبادات

127

مملکت اورنظم ونسق

150

نظام تعلیم

165

نظام عدلیہ

185

نظام مالیہ

193

نظام دفاع

207

تقویم اسلامی

223

تبلیغ اسلام اورغیرمسلموں سےبرتاؤ

227

دنیاکاسب سےپہلاتحریری دستور

249

سیرت طیبہ کاپیغام عصرحاضرکےنام

273

استفسارات وجوابات

297

پروفیسرڈاکٹرحمیداللہ کےمطاتیب گرامی

297

جناب محمد عالم مختارحق

341

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25233
  • اس ہفتے کے قارئین 293520
  • اس ماہ کے قارئین 1093161
  • کل قارئین98158465

موضوعاتی فہرست