#1479

مصنف : محمد ارشد کمال

مشاہدات : 13672

المسند فی عذاب القبر

  • صفحات: 275
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11000 (PKR)
(ہفتہ 07 دسمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

روح اور بدن کی جدائی کا نام  موت ہے۔ موت  عالم دنیا سے عالم آخرت میں داخلے کا ذریعہ ہے،جہاں سے انسان کی ابدی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ عالم آخرت کے دو مرحلے ہیں ایک عالم برزخ ،یعنی موت سے لے کر حساب وکتاب کےلیے دوبارہ اٹھائےجانے تک، اور دوسرا مرحلہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد یعنی عالم حشر سے شروع  ہوگا۔ عالم برزخ میں ملنے والی سزا کو عذاب قبر کہا جاتا ہے۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس  پر بڑے بڑے محدثین اور آئمہ کرام رحمہم اللہ اجمعین نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ جیسا کہ امام بیہقی  نے ’’ اثبات عذاب قبر‘‘ امام ابن ابی الدنیا نے ’’کتاب القبول اور کتاب الاہوال‘‘ امام قرطبی نے ’’التذکرہ‘‘ امام ابن رجب نے ’’اھوال القبور ‘‘ امام ابن قیم نے ’’ کتاب الروح‘‘ اورامام  جلال الدین سیوطی نے ’’ شرح الصدور‘‘ جیسی گراں قدر کتب تالیف فرمائیں۔ مگر عقلی گمراہیوں  میں مستغرق بعض  بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے،  اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ  ہے،  کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب ’’ المسند فی عذاب القبر ‘‘ فاضل مؤلف محمد ارشد کمال  کاوش ہے۔اس میں انہوں نے  عذاب قبر کے اثبات پر ڈیڑھ سو کے قریب صحیح وصریح  مرفوع وموقوف احادیث جمع کر دی ہیں،اورعذاب قبر کےحوالے سے  پیدا ہونے والے بعض اہم مسائل پر  تسلی بخش اور مدلل بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(ک،ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

7

عرض مولف

 

9

سیدنا ابو ایوب انصاری ؓ

 

17

سیدنا ابوبکر ؓ

 

19

سیدنا ابو جحیفہ ؓ

 

21

سیدنا ابو رافع ؓ

 

22

سیدنا ابو سعید خدری ؓ

 

25

کیا جنازہ اٹھاتے وقت میت میں روح لوٹ آتی ہے؟

 

26

سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ

 

43

رونے کی اقسام

 

45

میت پر زندوں کا رونا کب باعث عذاب ہے؟

 

46

عذاب قبر کہاں ہوتا ہے ؟

 

59

جنہیں بظاہر ارضی قبر نہ ملے انہیں عذاب کہاں ہوگا؟

 

61

مسئلہ اعادہ روح

 

76

قرآن مجید میں اعادہ روح کی نفی نہیں

 

85

روحوں کا ٹھکانہ

 

88

فتنہ قبر

 

101

قبر میں سوالات کی تعداد

 

104

فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے

 

108

فتنہ قبر میں مبتلا ہونے والے

 

110

سید ابی بن کعب ؓ

 

115

سیدہ اسماء بنت ابی بکر ؓ

 

117

فتنہ دجال

 

137

حدیث براء بن عازب کی تحقیق

 

149

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ؓ

 

162

سیدنا زید بن ارقم ؓ

 

170

صحابی ؓ

 

176

صحابیہ ؓ

 

177

عذاب قبر سن کر ایک جانور کے بدکنے کا واقعہ

 

189

کیا سیدہ عائشہ ؓ نے حدیث کا انکار کیا تھا؟

 

196

عدم سماع کے دلائل

 

217

سماع موتیٰ کے قائلین کے دلائل اور ان کا تجزیہ

 

230

سیدہ عائشہ ؓ کا سیدنا ابن عمر ؓسے اختلاف اور جمہور کا موقف

 

244

فہرس اطراف الحدیث

 

263

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12281
  • اس ہفتے کے قارئین 280568
  • اس ماہ کے قارئین 1080209
  • کل قارئین98145513

موضوعاتی فہرست