#4468

مصنف : محمد ادریس فاروقی

مشاہدات : 7327

عفیفہ کائنات سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ

  • صفحات: 238
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5950 (PKR)
(جمعرات 18 مئی 2017ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، حضرت ابوبکر صدیق کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب تھا۔ ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ آپ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا " مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر ۔آپ ﷺکو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ عنہا سے بہت محبت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرو ابن عاص نے حضور سے دریافت کیا کہ… آپ دنیا میں سب سے زیادہ کس کو محبوب رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ ؓ عنہا کو، عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! مردوں کی نسبت سوال ہے! فرمایا کہ عائشہ کے والدابوبکر صدیق کو۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ ؓ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے حضور ﷺ کے وصال 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وصال فرمایا۔سید عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتین اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عفیفۂ کائنات سید عائشہ صدیقہ ؓ عنہا ‘‘ مولاناحکیم محمد ادریس فاروقی ﷫ کی تصنیف ہے ۔انہوں نے اپنی ا س کتاب میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کی تابناک سیرت کے درخشاں پہلو ، اخلاق وعادات اور ان کی دینی وعلمی خدمات کا شاندار تذکرہ کیا ہے ۔یہ کتاب معلومات افراء ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور سبق آموزبھی ہے ۔کتاب ایک دفعہ پڑھنا شروع کردیں تو ختم کیے بغیر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اکابرین امت کی آراءوفتاویٰ

5

فہرست

7

عرض ناشر

11

نقش آغاز

13

مقدمہ ازجناب عبدالرشید عراقی

18

نام ونسب

 

نام نسب

22

ابوقحافہ ﷜

23

ابوبکر صدیق ﷜

24

ام رومان ﷜

27

حالات زندگی (ولادت تارحلت نبوی )

 

ولادت

230

شادی

30

نکاح عائشہ ؓ پر اعتراضات

33

ہجرت

34

رخصتی

38

جہیز اورولیمہ

38

خانگی مصروفیات

39

ازدواجی معاشرت

39

سوکنوں کےساتھ سلوک

42

سوکنوں کےبارےمیں حضرت عائشہ ؓ کی رائے

44

حضرت عائشہ ؓ کاسوتیلی اولاد کےساتھ برتاؤ

45

واقعہ افک

45

واقعہ تحریم

56

واقعہ ایلاء

59

واقعہ تخییر

61

آنحضرت ﷺ کی رحلت اورسیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی بیوگی

64

عام حالا

 

ازعہد ابوبکرصدیق تاعہد امیر معاویہ ؓ

69

عہد صدیقی

70

عہد فاورقی

71

عہد عثمانی

73

عہد مرتضوی

80

عہد امیر معاویہ ﷜

87

حضرت عائشہ ؓ کی وفات

91

اخلاق وعبادات

 

اخلاق

93

قناعت پسندی

93

ضرورت مندوں کی امداد

94

شوہر کی اطاعت

94

شوہرسےمحبت

95

غیبت اوربدگوئی سےحتراز

96

استغفاء

96

خودستائی سےپرہیز

97

خودداری

97

انصاف پسندی

98

شجاعت

99

فیاضی

99

خشیت الہیٰ

100

عبادت الہیٰ

100

معمولی باتوں کالحاظ

101

غلاموں پر شفقت

101

فقراء کی اعانت

101

پردہ کااہتمام

102

علم وفضل

 

علمی مرتبہ

105

قرآن مجید کاعلم

111

حدیث شریف پر نظر

114

حلم کلام وعقائد

129

علم اسرارالدین

135

طب

145

تاریخ

145

ادب

14

خطابت

147

شاعری

148

تعلیم

148

اجتہاد وافتاء

149

ارشاد

152

فضائل ومناقب

 

قرآن میں مناقب

158

حدیث میں مناقب

160

سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کےچند خصوصی فضائل

165

اکابرین امت کے اقوال

167

شیعہ علماء کےاقوال

169

غیرمسلم مفکرین کی آراء

170

اربعین عائشہ صدیقہ ؓ

 

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی بار’گاہ میں نذرانہ عقیدت

170

کتابیات

170

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30997
  • اس ہفتے کے قارئین 299284
  • اس ماہ کے قارئین 1098925
  • کل قارئین98164229

موضوعاتی فہرست