#6569

مصنف : حافظ نذر احمد

مشاہدات : 1409

جائزہ مدارس عربیہ مغربی پاکستان

  • صفحات: 822
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 32880 (PKR)
(جمعہ 17 دسمبر 2021ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور

ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست کاقیام عمل میں آیا تو وہاں آپﷺ نے مسجد نبوی کے ایک جانب ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ مقامی وبیرونی صحابہ کرام کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی مدرسہ تھا جو تاریخ میں ’’اصحاب صفہ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں ساتھ ہی مدرسے بھی قائم ہوتے گئے۔اسلامی تاریخ ایسے مدارس اور حلقات ِحدیث سے بھری پڑی ہے۔ غلبۂ اسلام،ترویج دین ، تعلیماتِ اسلامیہ کو عام کرنے میں مسجد ومدرسہ کی خدمات نے نمایاں کردار ادا کیا ہےاور مساجد ومدارس کی بدولت آج شعائرِ اسلام زندہ ہیں، منکر ومعروف کا فرق واضح ہے۔ زیر نظر کتاب’’جائزہ مدارس عربیہ مغربی پاکستان‘‘ معروف مترجم قرآن حافظ نذراحمد رحمہ اللہ کی مرتب شدہ ہےیہ کتاب انہوں نے تقریبا50سال قبل مرتب کی تھی جوکہ دس ابواب پر مشتمل ہے پہلے چار ابواب میں صوبہ پنجاب، صوبہ سرحد ،صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کےمدارس عربیہ کےحالات وکوائف ہیں ۔جبکہ آخری چھ ابواب میں مدارس عربیہ کے جائزے، نظم ونسق،اساتذہوطلباء اور دوسرے کوائف پر مشتمل ہیں۔کتاب کی پرنٹنگ کا رزلٹ اتنا اچھا نہیں ہے اس لیے سکیننگ بھی بہتر نہیں ہے۔ ( م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30188
  • اس ہفتے کے قارئین 360255
  • اس ماہ کے قارئین 1159896
  • کل قارئین98225200

موضوعاتی فہرست