رابعہ بک ہاؤس لاہور

  • نام : رابعہ بک ہاؤس لاہور

کل کتب 4

  • 1 #637

    مصنف : عبد الصمد مظفر

    مشاہدات : 29502

    پانچ عظیم مسلم سپہ سالار

    (جمعہ 29 مارچ 2013ء) ناشر : رابعہ بک ہاؤس لاہور
    #637 Book صفحات: 170

    دور جدید میں نئی نسل کی تاریخ اسلام میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام کے تاریخی واقعات پر مبنی کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے بوریت محسوس کرتے ہیں حالانکہ ہر دور میں نئی نسل کے لیے بہادری کی ان داستانوں کا پڑھنا نہایت ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ان عظیم لوگوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور آنے والے دنوں کے لیے تاریخ میں  اپنا اور اپنے ملک کا نام رقم کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے ایسے بے شمار سپہ سالاروں سے نوازا جنھوں نے مختلف مواقع پر مسلمانوں کی بہت بڑی بڑی فتوحات سے ہمکنار کیا۔ زیر تبصرہ کتاب میں عبدالصمد مظفر نے ان میں سے 5 سپہ سالاروں کا انتخاب کیا ہے۔ جن میں خالد بن ولید ؓ، محمد بن قاسم، طارق بن یزید، یوسف بن تاشفین اور امیر تیمور کے نام شامل ہیں۔ اسلامی لشکر کے یہ جانباز سپہ سالار میدانِ جنگ میں دشمن کے لیے موت اور اپنوں کے لیےامن و راحت کے پیامبر تھے۔ اسلام کے ان عظیم سپہ سالاروں نے اپنی منزل کا تعین کرتے ہوئے جب بھی قدم بڑھائے تو رفعت و عظمت کے پھول ان کے استقبال کے لیے بکھرتے چلے گئے۔ ان عظیم سپہ سالاروں کی زندگی کے حالات و واقعات کے مطالعے سے قارئ...

  • 2 #5391

    مصنف : محمد عر فان رامے

    مشاہدات : 20677

    درست اردو لکھنا سیکھیں

    (جمعرات 26 اپریل 2018ء) ناشر : رابعہ بک ہاؤس لاہور
    #5391 Book صفحات: 164

    ہماری قومی زبان اردو اگرچہ ابھی تک ہمارے لسانی و گروہی تعصبات اور ارباب بست و کشاد کی کوتاہ نظری کے باعث صحیح معنوں میں سرکاری زبان کے درجے پر فائز نہیں ہو سکی لیکن یہ بات محققانہ طور پر ثابت ہے کہ اس وقت دنیا کی دوسری بڑی بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔ کیونکہ کسی بھی زبان کی بنیادی اکائی اس کے اصول وقواعد ہیں۔ زبان پہلے وضع ہوتی ہے اور قواعد بعد میں لیکن زبان سے پوری واقفیت حاصل کرنے کےلیے قواعد زبان سے آگاہی ضروری ہے۔ اہل زبان نے قواعد کی ضرورت کبھی محسوس نہیں کیا اس لیے انہوں نے قواعد مرتب نہیں کیے۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔ سکولوں اورکالجوں کےلیے گرائمر کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں ہیں جو کاروباری مقاصد...

  • 3 #6389

    مصنف : حافظ افروغ حسن

    مشاہدات : 11460

    ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

    (جمعرات 10 جون 2021ء) ناشر : رابعہ بک ہاؤس لاہور
    #6389 Book صفحات: 325

    ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ  کی  تمام حیثیات جامع ہیں جو ہمار ی  عورتوں کے لیے اسوۂ  حسنہ ہیں۔   کیونکہ امہات المومنین، مومنوں کی مائیں ہیں یعنی رسول ِ رحمت ﷺ کی یہ پاکباز بیویاں ایسے چکمتے دمکتے ، روشن ودرخشاں ، منور موتی ہیں کہ جن کی روشنی میں مسلمانانِ عالم اپنی عارضی زندگیوں کا رخ مقرر ومتعین کرر ہے ہیں ۔ امت کی ان پاکباز ماؤں کی سیرت ایسی شاندار ودلکش ودلآ ویز ہےکہ اسی روشنی میں چل کر خواتینِ اسلام ایک بہترین ماں ،بیٹی،بہن، اور بیوی بن سکتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ازواج مطہرات‘‘ حافظ افروغ حسن کے اردو ڈائجسٹ  میں  امہات المومنین سیرت پر    عام فہم دلنشیں، فکر انگیز  مضامین  کی کتابی صورت ہے۔فاضل مصنف نے تاریخی مواد کی چھان پھٹک میں بڑی محنت اور عرق ریزی سے کام لیا ہے۔اس کتاب کی ایک نمایاں اور قابل ذکر خصوصیت ا س کا مقدمہ ہےجو تقریباً ستر صفحات پر پھیلا ہواہے جس کا عنوان ہے ’’قرآن مجید اور ازواج مطہرات‘‘اس مضمون میں...

  • 4 #6941

    مصنف : ڈیل کارینگی

    مشاہدات : 3281

    دوست بنئیے دوست بنائیے

    (بدھ 01 مارچ 2023ء) ناشر : رابعہ بک ہاؤس لاہور
    #6941 Book صفحات: 342

    دوستی زندگی کے سب سے بڑے خزانے میں سے ایک ہے۔ اچھے دوست اللہ کی نعمت ہیں یہ ایک ایسا لازوال رشتہ ہے جس کا کوئی نام البدل نہیں ہے۔ دوستی کے رشتے وقت اور لمحوں کی بندشوں سے بالاتر ہوکر روح کے تعلق قائم ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات دوست سالوں تک نہیں ملتے لیکن پھر بھی جذبات بے داغ رہتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت آگے بڑھتا ہے دوستی کے رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جاتے ہیں۔ اچھے دوست سنتے ہیں، مانتے ہیں آپ کو سمجھتے ہیں۔ اچھے برے وقت میں آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ جب بھی مشکل وقت آئے گا تو انسان اپنے مخلص دوستوں کو اپنے ساتھ موجود پاتا ہے۔ڈیل کارنیگی نے زیر نظر کتاب’’  دوست بنیئے ،دوست بنائیے‘‘   میں اچھے دوست بنانے کی اصول اور   دوستی کے فوائد  قلمبندکیے ہیں ۔ (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6655
  • اس ہفتے کے قارئین 323044
  • اس ماہ کے قارئین 110289
  • کل قارئین114002289
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست