رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے جوکہ بہت ہی عظمت اور برکتوں والا مہینہ ہے ۔ اس عظیم الشان مہینے کا پانا یقیناً اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔جب رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام کو اس کے آنے کی بشارت سناتے اور انہیں مبارکباد دیتے۔ا س ماہ مبارک کی قدر منزلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سلف صالحین چھ ماہ تک یہ دعا کرتے تھے کہ یا اللہ! ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ نصیب فرما ۔پھر جب یہ ماہ مبارک گزر جاتا تو یہ دعا کرتے کہ اے اللہ ! ہم نے اس مہینے میں جو عبادات کیں تو انہیں قبول فرمالے۔ رمضان المبارک وہی وہ مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے&nb...