#1717

مصنف : ڈاکٹر ام کلثوم

مشاہدات : 6714

رمضان مبارک روح کی ترقی کا مہینہ

  • صفحات: 105
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2625 (PKR)
(بدھ 25 جون 2014ء) ناشر : پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن شعبہ خواتین

رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  جوکہ   بہت ہی   عظمت اور برکتوں  والا مہینہ ہے  ۔  اس عظیم  الشان مہینے کا پانا یقیناً اللہ تعالی کی  طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔جب رمضان المبارک کا مہینہ  شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ  صحابہ کرام کو اس کے آنے کی بشارت سناتے اور انہیں مبارکباد دیتے۔ا س ماہ مبارک کی  قدر منزلت کا اندازہ اس بات    سے لگایا جاسکتا ہے کہ  سلف صالحین ﷭ چھ ماہ تک  یہ دعا کرتے تھے کہ  یا اللہ! ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ نصیب فرما ۔پھر جب  یہ  ماہ مبارک گزر جاتا تو  یہ دعا کرتے کہ اے اللہ ! ہم   نے  اس  مہینے میں جو عبادات کیں تو انہیں قبول فرمالے۔ رمضان المبارک وہی وہ مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طرح  گمراہ  نہ کر سکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’ رمضان مبارک روح کی ترقی کا مہینہ‘‘ ڈاکٹر ام  کلثوم صاحبہ کی تصنیف ہے  جسے انہوں نے  عام فہم انداز میں   مرتب کیا  او ر  رمضان  المبارک میں کرنے والے کام  اور رمضان المبارک کے جملہ احکام ومسائل کو  بیان کرنے کے بعد  بعض اہم مسائل کو سوالات کی  صورت میں   بھی  بیان  کر دیا ہے ۔اللہ تعالی   مصنفہ کی  اس کاوش کو  قبول فرمائے  او راس کتاب کو  عوام الناس کے لیے مفید بنائے (آمین) (م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ڈاکٹر کا حلف

 

3

چاند دیکھنے کی دعا

 

5

روزہ روحانی بالیدگی کا ذریعہ

 

6

روح کی ترقی انضباطی خواہش

 

7

ضبط طعام

 

7

ضبط کلام

 

8

ضبط منام

 

10

روزے کے ضروری اجزا

 

12

ایمان

 

12

روزہ کے ثمرات

 

13

روزہ اور رمضان

 

19

ماہ صیام

 

20

رمضان میں کرنے کے کام

 

26

احتساب

 

48

اپنا جائزہ لیجیے

 

48

رمضان سے پہلے اور رمضان کے بعد

 

48

اصطلاحات

 

56

روزے میں معالج کی رہنمائی

 

66

امراض گردہ

 

70

روزے کے احکام

 

72

سفر کی وجہ سے روزوں کی تعداد کا فرق

 

77

رمضان میں عمرے کی ادائیگی اور روزہ

 

85

رمضان المبارک میں تفریح

 

87

عید کے دن کا روزہ

 

90

انتہائی شمالی علاقوں میں روزہ کیسے رکھیں

 

93

رمضان المبارک یا شب قدر میں انتقال کی اہمیت

 

96

عید مبارک

 

98

ہمارا نصب العین

 

103

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80475
  • اس ہفتے کے قارئین 114303
  • اس ماہ کے قارئین 1731030
  • کل قارئین111052468
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست