مولانا عبد اللہ سلیم دارالحدیث جامعہ کمالیہ ،راجووال کے بانی شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف کے بڑے بیٹے تھے موصوف نیک طبع ، ملن سا ز ہر دلعزیزانسان تھے اچھے واعظ ، کامیاب مدرس اور منتطم تھے مسلک کی ترویج واشاعت میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دارالحدیث جامعہ کمالیہ کا تما م تر انتظام مرحوم کےذمہ تھا 21ستمبر 1993 کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گے تھے ہزاروں لوگوں نے ان کے نمازے جنازہ میں شرکت کی ۔نامور اہل قلم نے ان کی وفات پر اپنے تاثرات کا اظہا رکیا اور تمام جماعتی رسائل میں ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔زیرنظر کتاب بھی مولانا عبد اللہ سلیم کے تذکرہ وسوانح پر مشتمل ہے جو کہ جوانی کےعالم میں بہت سے لواحقین ومتعلقین کو غمزدہ چھوڑ اس دنیا ئے فانی سے اچانک رحلت فرماگئے تھے۔اس کتاب کو مرحوم کےایک مخلص دوست ...