مکتبہ الحرمین لاہور

  • نام : مکتبہ الحرمین لاہور
  • ملک : غزنی سٹریٹ لاہور

کل کتب 2

  • 1 #3913

    مصنف : شاہد جاوید

    مشاہدات : 37722

    آسان عربی بول چال

    (ہفتہ 30 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ الحرمین لاہور
    #3913 Book صفحات: 123

    اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک ع...

  • 2 #4879

    مصنف : خواجہ محمد قاسم

    مشاہدات : 9082

    معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق

    (منگل 31 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ الحرمین لاہور
    #4879 Book صفحات: 535

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو صرف ایک ہی دین اختیار کرنے کا حکم دیا توہ سلامتی اور امن کادین اسلام ہے۔ تمام انبیاء اوران کی امتوں کادین یہی تھا ۔ مگر ہر نبی کی امت نے ان کے تشریف لے جانے کے بعد اپنے اپنے دین کوبدل ڈالا اورایسا مسخ کیا کہ ان کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہ رہا۔ اگر کوئی قوم کوئی اورمذہب یا دین اختیار کرتی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں کیوں کہ نبیﷺ کی آمد سے تمام سابقہ آسمانی مذہب منسوخ اور ختم ہوگئے۔ دین اسلام دین رحمت ہے جو بلا تفریق مذہب وملت اوردوست،دشمن سارے انسانی طبقوں بلکہ پوری کائنات کے لیے سراسر عدل ورحمت والا دین ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق‘‘مولانا خواجہ قاسم  کی ہے۔جو کہ جماعت اہل حدیث کے مشہور عالم دین تھے۔آپ تصنیف و تالیف کا بہت ذوق رکھتے تھے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھی ہیں جن میں سے ایک کتاب ’’ معرکہ حق و باطل بجواب جاء الحق‘...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52931
  • اس ہفتے کے قارئین 240007
  • اس ماہ کے قارئین 814054
  • کل قارئین110135492
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست