ادارہ اشاعۃ السنۃ، لاہور

  • نام : ادارہ اشاعۃ السنۃ، لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #1836

    مصنف : علامہ عبد اللہ القصیمی

    مشاہدات : 5134

    بینات ترجمہ مشکلات

    (بدھ 06 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ اشاعۃ السنۃ، لاہور
    #1836 Book صفحات: 407

    صحاح ستہ اور دیگر کتب حدیث کی بعض احادیث مبارکہ کو ہمارے بعض بڑے بڑے علماء مشکل یعنی ناقابل فہم اور ناقابل حل سمجھ بیٹھے تھے۔بعض کو طبی نقطہ نظر سے، بعض کو سیاسی نقطہ نظر سے، بعض کو علمی نقطہ نظر سے، بعض کو حسی نقطہ نظر سے اور بعض کو دینی نقطہ نظر سےناقابل فہم اور ناقابل حل سمجھ لیا گیا تھا۔چنانچہ بعض نے انہیں جھوٹ اور غلط قرار دیا اور ان کے راویوں پر بے جا حملے کئے۔جس سے عامۃ الناس شکوک وشبہات کا شکار ہو گئے،اور دین سے دور ہونے لگے۔اس پوری صورتحال کو دیکھ کر سعودی عرب کے معروف عالم دین علامہ عبد اللہ القصیمی میدان میں آئے اور "مشکلات الاحادیث النبویۃ وبیانھا" نامی کتاب لکھ کر ان تمام مشکل احادیث کا معنی ومفہوم واضح کر کے امت کی اس مشکل کو حل کر دیا۔اصل کتاب عربی میں ہے ،جس کے اردو ترجمہ کی سعادت مولانا محمد نصرت اللہ مالیر کوٹلوی نے حاصل کی ہے۔اردو ترجمے کا نام "بینات ترجمہ مشکلات"رکھا گیا ہے۔کتاب انتہائی تحقیقی، مدلل اور اپنے موضوع پر بڑی شاندار ہے،جس کا ہر اہل علم اور طالب علم کوضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قب...

  • 2 #3403

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 8933

    اہل حدیث کا مذہب

    (بدھ 02 مارچ 2016ء) ناشر : ادارہ اشاعۃ السنۃ، لاہور
    #3403 Book صفحات: 131

    مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا لیکن اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا اقرار کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی مسلمانوں کو اس تقلیدی گروہ بندی سے نجات دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔اہل حدیث تحریک در اصل مسلمانوں کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک حقیقی دعوت پیش کرنےوالی تحریک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اہل حدیث کا مذہب‘‘ مناظر اسلام شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫ کی تالیف ہے ۔اس کتاب میں مولانا موصوف نے مسلک اہل حدیث کی پوری نشاندہی کی ہے او راہل حدیث کےبارے میں غیروں کی غلط فہمی کوبھی بڑے احسن انداز میں دور کیا ہے ۔امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ انصاف پسند قارئین کے لیے چراغ راہ ثابت ہوگا اور وہ صحیح اسلامی عقائد کو اپنا کر سعادت دارین سے اپنا دامن بھر لیں گے ۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57433
  • اس ہفتے کے قارئین 91261
  • اس ماہ کے قارئین 1707988
  • کل قارئین111029426
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست