مقبول اکیڈمی لاہور

  • نام : مقبول اکیڈمی لاہور
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 2

  • 1 #5610

    مصنف : جان کلوور مونزما

    مشاہدات : 6212

    خدا موجود ہے

    (اتوار 28 اکتوبر 2018ء) ناشر : مقبول اکیڈمی لاہور
    #5610 Book صفحات: 298

    دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے اور موجود ہے  جو  ساری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ  ہے جو  تمام مخلوق کا  خالق، مالک ، داتا ، رازق  مشکل کشااور معبود  ہے ۔الہ العالمین کی ہستی کا  اقرار اور اس کی واحدانیت کا اعتقاد تمام الہامی مذاہب کا سنگ بنیاد ہے مذہب کے تفصیلی عقائد او راس کی عملی صورتوں میں آج اسلام ،مسیحیت اور یہودیت کے درمیان چاہے کتنے اختلافات ہوں  لیکن وہ  اللہ تعالیٰ کو ہی کائنات کا خالق ومالک اور مدبّر  وفرمانروا تسلیم کرنے میں متفق ہیں۔ اس مسئلے پر فلاسفہ اور متکلمین اور علمائے دینیات جو کچھ لکھا  ہے اس کا  شمار  واحاطہ بھی مشکل ہے ۔ لیکن سائنسدانوں نے اسے مستقل موضوع بناکر  کم ہی کبھی بحث کی ہے ۔اللہ تعالیٰ کی  صفات کے کھلے کھلے آثار وشواہد جو سائنس کے ہر شعبے میں نظر آتے...

  • 2 #6469

    مصنف : عمر ابو النصر

    مشاہدات : 4106

    تاریخ خوارج

    (بدھ 01 ستمبر 2021ء) ناشر : مقبول اکیڈمی لاہور
    #6469 Book صفحات: 194

    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیرنظرکتاب’’تاریخ خوارج‘‘ایک لبنانی مشہور ادیب مؤرخ عمر ابو النصر کی عربی کتاب  کا اردو  ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں خوارج کی تاریخ بیان کی ہے ۔رئیس احمد جعفری ندوی نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظراسے اردو قالب میں ڈھالا۔(م۔ا)<...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41017
  • اس ہفتے کے قارئین 228093
  • اس ماہ کے قارئین 802140
  • کل قارئین110123578
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست