کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا

  • نام : کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا
  • ملک : بنگلور انڈیا

کل کتب 2

  • 1 #6933

    مصنف : عبد اللطیف قاسمی

    مشاہدات : 3333

    اذان اور مؤذنین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

    (منگل 21 فروری 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا
    #6933 Book صفحات: 137

    اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب’’ اذان اور مؤذنین رسول اللہ ﷺ ‘‘ کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتا ب کو  چار ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول : اذان کی اہمیت، فضیلت اور تاریخ سے متعلق ہے اور باب دوم  میں  اذان سےمتعلق احکام ومسائل بیان کیے گئے ہیں ،باب سوم :اجابت اذان سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے۔ جبکہ باب چہام : صاحب اذان اور مؤذنین رسول للہ   ﷺ کے  تذکار  کےمتعلق ہے۔ (م۔ا)

  • 2 #6934

    مصنف : امام ابو زکریا محی الدین النووی

    مشاہدات : 4082

    حاملین قرآن فضائل ، آداب اور احکام

    (بدھ 22 فروری 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا
    #6934 Book صفحات: 161

    قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے کہ جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے، اللہ تعالی نے اس کتاب ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے جیسے کہ ارشاد گرامی ہے ’’ونزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء‘‘
    قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پر مشتمل ہے، مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑھا اور سمجھا نہ  جائے۔
    قرآن واحادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری: 5027)
    اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔ ارشاد نبوی ﷺ ہے: ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71304
  • اس ہفتے کے قارئین 105132
  • اس ماہ کے قارئین 1721859
  • کل قارئین111043297
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست