1173 ؍اشعار پر مشتمل شاطبیہ امام شاطبی رحمہ اللہ کی قراءات ِ سبعہ میں اہم ترین اساسی اور نصابی کتاب ہے۔ شاطبیہ کا اصل نام حرز الاماني و وجه التهاني ہے لیکن یہ شاطبیہ کے نام سے ہی معروف ہے اور اسے قصیدة لامیة بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے ہر شعر کا اختتام لام الف پر ہوتا ہے۔ یہ کتاب قراءاتِ سبعہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔ بڑے بڑے مشائخ اور علماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیے اعزاز سمجھا۔ شاطبیہ کے شارحین کی طویل فہرست ہے ۔ حرز الاماني و وجه التهاني کا زیر نظر نسخہ شیخ القراء و المجودین قاری محمد ادریس عاصم رحمہ اللہ کے قائم کردہ ادارہ &...