لیگسی بک لاہور

  • نام : لیگسی بک لاہور
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 3

  • 1 #6143

    مصنف : زاہد صدیق مغل

    مشاہدات : 7007

    مقالات تفہیم مغرب کلامیات وعلمیات

    (منگل 21 جولائی 2020ء) ناشر : لیگسی بک لاہور
    #6143 Book صفحات: 370

    سرمایہ دارانہ نظام ایک معاشی و معاشرتی نظام ہے جس میں سرمایہ بطور عاملِ پیدائش نجی شعبہ کے اختیار میں ہوتا ہے۔اشتراکی نظام کے برعکس سرمایہ دارانہ نظام میں نجی شعبہ کی ترقی معکوس نہیں ہوتی بلکہ سرمایہ داروں کی ملکیت میں سرمایہ کا ارتکاز ہوتا ہے اور امیر امیر تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ جدید دانشوروں کے مطابق آج سرمایہ دارانہ نظام اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایک متبادل نظام کی آوازیں شدت سے اٹھنا شروع ہو گئیں ہیں۔مختصراًسرمایہ دارانہ نظام یہ کہتا ہے کہ ذاتی منافع کے لئے اور ذاتی دولت و جائیداداور پیداواری وسا‏‏ئل رکھنے میں ہر شخص مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت کی طرف سے اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ زیر نظر  کتاب’’ مقالات تفہیم مغرب کلامیات وعلمیات ‘‘  معروف دانشور وسکالر زاہد صدیق  مغل کے   مختلف موضوعات پر مشتمل ان کے تحریر کردہ مقالات  کامجموعہ ہے۔اس کتاب میں انہوں  نے ان فکری بنیادوں وعملی تجربات کاجائزہ لیا ہے...

  • 2 #6187

    مصنف : ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری

    مشاہدات : 5562

    سرمایہ داری کے نقیب

    (اتوار 27 ستمبر 2020ء) ناشر : لیگسی بک لاہور
    #6187 Book صفحات: 695

    سرمایہ دارانہ نظام ایک معاشی و معاشرتی نظام ہے جس میں سرمایہ بطور عاملِ پیدائش نجی شعبہ کے اختیار میں ہوتا ہے۔ یعنی دوسرے الفاظ میں کرنسی چھاپنے کا اختیار حکومت کی بجائے کسی پرائیوٹ بینک کے اختیار میں ہوتا ہے۔اشتراکی نظام کے برعکس سرمایہ دارانہ نظام میں نجی شعبہ کی ترقی معکوس نہیں ہوتی بلکہ سرمایہ داروں کی ملکیت میں سرمایہ کا ارتکاز ہوتا ہے اور امیر امیر تر ہوتا چلا جاتا ہے۔سرمایہ داری کاغلبہ آج عالمگیر صورت اختیار  کر گیا ہے سرمایہ  دارانہ علمیت نےاسلام کےعلاوہ تمام علمی تہذیوں کو مسخر کرلیا ہے ۔زیر نظر کتاب’’ سرماداری کےنقیب‘‘ وطنِ عزیز پاکستان کے ماہر اقتصادیات جناب ڈاکٹرجاوید اکبر انصاری کی تصنیف ہے۔یہ کتاب  سرمایہ داری  کی تاریخ کےاہم ترین نقیبوں  کی فکر تجزیہ  پیش کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  سرماداری کے  نقیبوں کو چھےگروہوں میں تقسیم کر کےہر گروہ سے تعلق رکھنے والے اہم مفکرین کو الگ سیکشن میں جمع کردیا ...

  • 3 #6216

    مصنف : وائل حلاق

    مشاہدات : 5379

    ناممکن ریاست اسلام ، سیاست اور جدیدیت کی اخلاقی مشکل

    (بدھ 28 اکتوبر 2020ء) ناشر : لیگسی بک لاہور
    #6216 Book صفحات: 302

    وائل حلاق  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مسیحی  فلسطینی محقق ہیں   قانون اور اسلامی فکر کی تاریخ میں مہارت رکھتے ہیں ، اور وہ کولمبیا یونیورسٹی میں شعبہ مڈل ایسٹرین اسٹڈیز کے پروفیسر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ’’میک گل یونیورسٹی‘‘ میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں شامل ہوئے اور 1985 میں اس یونیورسٹی  میں  اسلامی قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔  وائل حلاق کا اسلامی علوم کے میدان میں بہت حصہ ہے۔ ان کی تخلیقات کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ، جن میں عبرانی ، انڈونیشی ، اطالوی ، جاپانی اور ترکی شامل ہیں۔ 2009 میں ، وائل حلاق کو دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا تھا۔ زیر نظر کتاب ’’ ناممکن ریاست ‘‘وائل حلاق  کی معروف کتاب الدولة المستحيلة: الإسلام والسياسة ومأزق الحداثة الأخلاقي. کا اردوترجمہ ہے۔ اصل کتاب انگریزی میں  ہےل...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1976
  • اس ہفتے کے قارئین 318365
  • اس ماہ کے قارئین 105610
  • کل قارئین113997610
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست