انبیاء ورسل کے بعد اس کائنات میں سب سے اعلیٰ اور ارفع شخصیت سیدنا ابو بکر صدیق ہیں ۔ سیدنا ابو بکر صدیق ہی وہ خو ش نصیب ہیں جو رسول اللہﷺ کےبچپن کے دوست اور ساتھی تھے ۔آپ پر سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی اور زندگی کی آخری سانس تک آپ ﷺ کی خدمت واطاعت کرتے رہے اور اسلامی احکام کے سامنے سرجھکاتے رہے ۔ رسول اللہ سے عقیدت ومحبت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت کے لیے تن من دھن سب کچھ پیش کر دیا ۔نبی کریم ﷺ بھی ان سے بے حد محبت فرماتے تھے ۔آپ ﷺ نے ان کو یہ اعزاز بخشا کہ ہجرت کے موقع پر ان ہی کو اپنی رفاقت کے لیے منتخب فرمایا۔ بیماری کے وقت اللہ کے رسول ﷺ نے حکماً اان کو اپنے مصلیٰ پر مسلمانوں کی امامت کے لیے کھڑا کیا۔خلیفہ راشد اول سیدنا صدیق اکبر نے رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں ہر قدم پر آپ کا ساتھ دیا اور جب اللہ کے رسول اللہ وفات پا گئے سب صحابہ کرام کی نگاہیں سیدنا ابو بکر صدیق کی شخصیت پر لگی ہو ئی تھیں۔امت&nb...
قرآن و احادیث میں قرآن اور حاملین قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027 اور ایک حدیث مبارکہ میں قوموں کی ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کے ساتھ مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبوی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817 تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں نے قرآن و حدیث کو مقدم رکھا اور اس پر عمل پیرا رہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کا شکار ہو گئے۔ زیر نظر کتاب’’قرآن اور حاملین قرآن ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن مجید کے فضائل قرآن و سنت اور اقوال ائمہ کی روشنی میں بیان کیے ہیں ، حافظ قرآ...
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی اکرم محمد ﷺ کی صحبت و رفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے ۔بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ شاتم اصحاب الرسول ﷺ‘‘مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآنی آیات ،ارشادات نبوی ، اسلاف صالحین کے فرمودات اور ائم...
مشکل” لفظ اصول فقہ، اصول حدیث اور تفسیر کے لیے بولا جاتا ہے مشکل القرآن سے مراد وہ مباحث ہیں۔ جن کو سمجھنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے ۔ مشكل القرآن سے متعلق اہل علم نے متعدد کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ اکثر کتب عربی زبان میں ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مشکلات القرآن ‘‘ علامہ شمس الدین محمد بن ابوبکر بن عبد القادر الرازی کی کتاب ’’انموذج جليل في اسئلة و اجوبة من غرائب آئ التنزيل ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو ترجمہ و تسہیل کی سعادت مولانا محمود الرشید حدوٹی نے حاصل کی ہے۔(م۔ا)
اردو ادب میں سفر ناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کا احاطہ کرتے ہیں ۔ اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے ۔ یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی ۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا انسان سفر کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ سلگتے ریگزار ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کے چوتھے سفرنامہ افریقی ملک نیجر کے خوبصورت شہر اغادیس میں گزرے ایام کی کہانی ہے۔ اس سفر نامے میں افادیس اور نیچر سے متعلق بہت ہی دلچسپ اور معلومات افزا چیزیں پیش کی گئی ہیں، یہاں کی سیاست، یہاں کی تجارت، یہاں کی پیداوار سے لے کر یہاں کے باسیوں کے ذاے ذاتی اور نجی احوال سمیت بہت سے حقائق پیش کیے گئے ہیں ۔اور اس سفر نامے میں لیبیا کے سابق سربراہ جناب کرنل معمر القذافی شہید کی وہ انقلابی تقریر بھی موجود ہے جو انہوں نے اغادیس کے ایک عوامی اجتماع میں کی تھی، جس میں یہود و نصاری کی خوب خبر لی گئی تھی ۔(م۔ا)