محمد یوسف راجووالوی

  • نام : محمد یوسف راجووالوی

کل کتب 2

  • 1 #1620

    مصنف : محمد یوسف راجووالوی

    مشاہدات : 8077

    تحفۃ الجمعۃ

    (منگل 20 مئی 2014ء) ناشر : جامعہ کمالیہ راجووال
    #1620 Book صفحات: 211

    جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔رسو ل اللہ ﷺ نے اس دن کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا صرف امت محمدیہ پر اللہ تعالی نے خصوصی فضل وکرم فرمایا اور امت محمدیہ کی اس دن کی طرف راہنمائی فرمائی اور اسے اس کی برکات سے نوازا۔نماز جمعہ ایضا فریضہ ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی اور ضروری ہے اور اس کاتارک گنہگار ہے ۔ نماز جمعہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑنے والے لوگوں کورسول اللہ ﷺنے سخت وعید سنائی۔ زیرنظر کتاب مولانا محمد یوسف راجوالوی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں مولانا مرحوم نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بڑے احسن اندازسے فرضیت جمعہ ،فضائل، حصوصیات جمعہ او رجمعہ کے دیگر احکام ومسائل کو بیان کرنے کے علاوہ برصغیر کے نامور خطیبوں کا تذکرہ اور خطباء کے لیے بھی چند ہدایا ت تحریر کی ہیں ۔ اللہ مولانا موصوف کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

     

    مزید مطالعہ۔۔۔

  • 2 #3060

    مصنف : محمد یوسف راجووالوی

    مشاہدات : 5661

    رسالہ مطمئنہ در تحقیق مسنہ

    (منگل 24 نومبر 2015ء) ناشر : جامعہ کمالیہ راجووال
    #3060 Book صفحات: 130

    ماہِ ذوالحج سال بھرکے بعدجب آتاہے توجذبۂ تسلیم ورضاء اورجذبۂ ایثاروقربانی بھی ہمراہ لاتا ہے۔قمری سال کے اس آخری مہینے کامقدس چاند جونہی طلوع ہوتاہے،تسلیم ورضاکی لازوال داستان کی یادبھی ساتھ لاتا ہے۔ اس ماہ کی دس،گیارہ اوربارہ تاریخ کودنیابھرکے کروڑوں صاحب نصاب مسلمان اسوۂ ابراہیمی کی یادتازہ کرنے کیلئے قربانی کرتے ہیں۔عیدقربان!مسلمانوں کاعظیم مذہبی تہوارہے جوہرسال 12-11-10 ذوالحجہ کوانتہائی عقیدت ومحبت، خوشی ومسرت،ذوق وشوق،جوش وخروش اورجذبۂ ایثارو قربانی کے منایاجاتاہے۔اس دن اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپناتن،من ،دہن قربان کرنے کے عہدکی تجدیدہوتی ہے اوریہی مسلمانوں کی عید ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ اوران کے عظیم فرزندحضرت اسماعیل ؑ کا مقدس ذکر قیامت تک فضاؤں اور ہواؤں میں گونجتا رہے گا۔قرآن وحدیث کے صحیفوں میں محفوظ رہے گااور آسمان کی رفعتوں اور زمین کی وسعتوں میں ہرسال یونہی تازہ اورزندہ ہوتارہے گا۔قربانی کے جانور کی صفات شریعت نے تفصیل سےبیان کر دی ہیں،جن میں سے ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ جانور کم از کم "مسنہ"یعنی دودانت والا ہو، اور اگر ایسا جانور...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69488
  • اس ہفتے کے قارئین 103316
  • اس ماہ کے قارئین 1720043
  • کل قارئین111041481
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست