اللہ رب العزت نے عوام کی رہنمائی کے لیے ہر دور کے مطابق انبیاءکو مبعوث فرمایا اور نبوت کا سلسلہ ہمارے نبیﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ اللہ رب العزت نے آخری نبی کو بہت سے عزت وعظمت اور رفعت سے نوازا اور قیامت تک ان کے ذکر کو رفعت ملتی رہے گی (ان شاء اللہ)۔یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے حضرات چاہتے ہیں کہ وہ جس قدر ہوسکے نبیﷺ کی عظمت کے بارے میں لکھیں اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کریں تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ نبیﷺ پوری امت کے لیے نجات دہندہ اور آپ کی تعلیمات لا علاج بیماریوں کا علاج ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’محمد نور سرمدی فخر انسانیت‘‘ میں نبیﷺ کی آمد سے قبل کے دور تاریکی اور جاہلیت کی برائیوں کو بیان کیا گیا ہے اور نبیﷺ کی نبوت کی علامات‘ پہلی کتب میں موجودہ بشارتوں کو بیان کیا گیا ہے اور کتاب کے تین حصے کیے گئے اور پہلے حصے میں تین باب مرتب کیے گئے ہیں۔ پہلے باب میں انبیاء کی بعثت کے مقاصد کو‘ دوسرے باب میں انبیاء کے اوصاف اور خصوصیات کو‘ تیسرے باب میں انبیاء کے اوصاف اور نبیﷺ کی نظر میں ان کی اہمیت کو بیان...