غلام جیلانی برق ایک ایسی نابغہ روز گار ہستی ہیں جنہوں نے اپنی عمر کا ایک حصہ حدیث رسول ﷺ کی بیخ کنی میں گزارالیکن جب خدا تعالیٰ نے ذہن و قلب کے دریچے وا کیے تو نہ صرف انہوں نے اپنے مؤقف سے رجوع کیا بلکہ بقیہ عمر احادیث رسول ﷺ کے محافظ کے طور پر گزاری۔ زیر مطالعہ کتاب’تفہیم اسلام‘فاضل مؤلف مسعود احمد صاحب کی جانب سے حفاظت حدیث پر ایک انتہائی قابل قدر کاوش ہےجس میں ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی کتاب ’دو اسلام‘ کا علمی اور تحقیقی جواب پیش کیا گیا ہے۔ ’دو اسلام‘ برق صاحب کے سابقہ مؤقف کی بھرپور عکاس ہے جس میں انہوں نے یہ مؤقف پیش کیا کہ حدیث رسول اللہ ﷺ میں تحریف کی گئی ہے اور یہ احادیث اس اعتبار سے بھی ناقابل اعتبار ہیں کہ ان کی تدوین حیات رسول ﷺ سے سینکڑوں سال بعد ہوئی۔ انہوں نے مؤطا امام مالک پر اعتراضات کرنے کے ساتھ صحیح بخاری کی احادیث کو بھی نشانے پر رکھا۔ برق صاحب کے مطابق بہت ساری احادیث کی تعداد ایسی ہے جو باہم متضاد ہیں اور ایسی احادیث کا بھی وجود ہے جن کو عقل سلیم ماننے سے قاصر ہے۔ بہر حال &r...