ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

  • نام : ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

کل کتب 3

  • 1 #934

    مصنف : ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

    مشاہدات : 22891

    پیغمبر امن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ

    (بدھ 04 اپریل 2012ء) ناشر : مکتبہ دانیال اردو بازار لاہور
    #934 Book صفحات: 126

    اسلام کامادہ سلم ہے جس کے ایک معنی امن و عافیت کے ہیں۔ دین اسلام صرف نام کے اعتبار سے ہی امن کی علامت نہیں بلکہ اس کی تعلیمات بھی امن کی دولت سے بھرپور ہیں۔ اسی طرح پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی بھی امن و سلامتی کی بولتی تصویر نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر حمیداللہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایک علمی مقام کے حامل ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں انھوں نے بہت سے دلائل و امثلہ کے ذریعے حضرت محمد ﷺ کو امن کے سب سے بڑے پیغمبر ثابت کیا ہے۔ مختصر سی کتاب میں انھوں نے اسلام کے عطا کردہ حدود و تعزیرات کو امن کی سب سے بڑی ضمانت قرار دیا۔ ڈاکٹر موصوف نے دہشت گردی کا مفہوم واضح کرتے ہوئے اس کے اسباب اور تدارک کے لیے چند تجاویز بھی دی ہیں۔ کتاب کے آخر میں انھوں نے قتال سے متعلق اسلام کی ہدایات کا تذکرہ کرتے ہوئے معاشی مساوات و عدل پر روشنی ڈالی ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 2 #1868

    مصنف : ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

    مشاہدات : 28272

    اصول حدیث ( ڈاکٹر حمید اللہ)

    (اتوار 31 اگست 2014ء) ناشر : مجید بک ڈپو فیصل آباد
    #1868 Book صفحات: 102

    علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں جو اس راہ کے سالکان کے لیے  مشعل راہ ہیں۔ حافظ ابن  حجر ﷫ کی کتاب شرح نخبۃ الفکر  عمدہ ترتیب اور اچھے اسلوب کی وجہ سے   یہ بہت  مقبول  کتاب ہے۔یہ اپنی افادیت کے پیش نظر  اکثرمدارس دینیہ  اورایم اے  علوم اسلامیہ کے نصاب میں شامل ہے ۔ شرح  نخبۃ الفکر  چو نکہ عربی زبان میں  ہے  اس  لیے  اسے آسان او رقابل فہم انداز میں اصول حدیث کی اصطلاحات کو بیان  کرنےکی  ضرورت ہے ۔زیر نظر کتاب ’’ اصول حدیث ‘&ls...

  • 3 #3717

    مصنف : ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

    مشاہدات : 6647

    پیغمبر امن ﷺ

    (پیر 06 جون 2016ء) ناشر : مرکزی جمعیت اہل حدیث، سیالکوٹ
    #3717 Book صفحات: 466

    موجودہ دور میں اسلام او رامت مسلمہ کوجس طرح الزام تراشی اور معاندانہ پراپیگنڈہ کانشانہ بنایا گیا ہےاس سے ہر حساس مسلمان کا دل زخمی ہے ۔اور یہ ضرورت ماضی سے کہیں بڑھ کر محسوس کی جار ہی ہے کہ ان الزامات واتہامات کا مناسب اور شافی جواب دیا جائے ۔ کیونکہ حقیقت بھی یہی ہے کہ اگراس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے "امن وسکون کی زندگی"اور نبی کریم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87468
  • اس ہفتے کے قارئین 300223
  • اس ماہ کے قارئین 87468
  • کل قارئین113979468
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست