ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

  • نام : ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

کل کتب 2

  • 1 #7135

    مصنف : ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

    مشاہدات : 5409

    وراثت کے احکام و مسائل

    (ہفتہ 30 ستمبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7135 Book صفحات: 137

    علم الفرائض (اسلامی قانون وراثت)اسلام میں نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔اسلامی نظامِ میراث کی خصوصیات میں ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مرد کی طرح عورت کو بھی وارث قرار دیا گیا ہے۔ قرآن مجید نے فرائض کے جاری نہ کرنے پر سخت عذاب سے ڈرایا ہے۔ چونکہ احکام وراثت کا تعلق براہ راست روز مرہ کی عملی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے ہے۔ اس لیے نبی اکرمﷺ نے بھی صحابہ کو اس علم کی طرف خصوصاً توجہ دلائی اور اسے دین کا نہایت ضروری جزء قرار دیا۔ صحابہ کرام میں سیدنا علی ابن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن عباس،سیدنا عبد اللہ بن مسعود،سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہم کا علم الفراض کے ماہرین میں شمار ہوتا ہے ۔صحابہ کے بعد زمانے کی ضروریات نے دیگر علوم شرعیہ کی طرح اس علم کی تدوین پر بھی فقہاء کو متوجہ کیا۔ انہوں نے اس فن کی اہمیت کے پش نظر اس کے لیے خاص زبان اور اصطلاحات وضع کیں اور اس کے ایک ایک شعبہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں غور و فکر کر کے تفصیلی و جزئی قواعد مستخرج کیے۔اہل علم نے اس علم کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’وراثت کے احک...

  • 2 #7174

    مصنف : ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

    مشاہدات : 1960

    مسلم خواتین کی خوبیاں

    (جمعرات 09 نومبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7174 Book صفحات: 98

    اس امر میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ مسلمان خواتین ایک مسلم معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مسلمان عورت ماں کے روپ میں ہو یا بیٹی کے، بیوی ہو یا بہن اپنے گھر کو سنوارنے پر آئے تو جنت کا نمونہ بنا دیتی ہے، اور اگر بگاڑنے کی ٹھان لے تو جنت نشان گھرانے کو جہنم کی یاد دلاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تاریخ کے ہر دور میں خواتین کی تعلیم و تربیت پر بے حد زور دیا جاتا رہا ہے۔ مصر کے مشہور شاعر حافظ ابراہیم کے الفاظ ہیں:’’ کہ ماں ایک درسگاہ ہے اور اس درسگاہ کو اگر سنوار دیا تو گویا ایک باصول اور پاکیزہ نسب والی قوم وجود میں آگئی۔‘‘ دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظریۂ حیات نے عورت کو وہ عظمت نہیں بخشی جو اسلام نے عطا فرمائی۔ یہ اسلامی تعلیمات ہی کا فیضان تھا کہ مسلمانوں کے معاشرے میں امہات المومنین اور صحابیات مبشرات جیسی عظمت مآب مثالی خواتین پیدا ہوئیں جن کے سایۂ عاطفت میں عظیم علماء اور مجاہدینِ اسلام تربیت پاتے رہے۔ اسلام نے تقسیم کاری کے اصول پر مرد اور عورت کا دائرہ عمل الگ الگ کر دیا ہے۔ عورت کا فرض ہے کہ وہ گھر میں رہتے ہوئے اولاد...

کل کتب 2

  • 1 #5111

    مصنف : ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

    مشاہدات : 4682

    توحید ، عقیدہ اور فقہ کے مفید مبادیات

    (جمعرات 04 جنوری 2018ء) ناشر : نا معلوم
    #5111 Book صفحات: 45

    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے جتنے بھی انبیاء کو مبعوث فرمایا سب کا اولین مقصد عقیدے کی درستگی رہا ہے اور  انبیاء کے بعد اسلامی عقیدے کی تعلیم وتفہیم اور اس کی طرف دعوت دینا ہر دور کا اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اعمال کی قبولیت عقیدے کی صحت پر موقوف ہے۔اور دنیا وآخرت کی خوش نصیبی اسے مضبوطی سے تھامنے پر منحصر ہے اور اس عقیدے کے جمال وکمال میں نقص یا خلل ڈالنے والے ہر قسم کے امور سے بچنے پر موقوف ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  خاص عقائد اور توحید کے حوالے سے ہے اس میں سوال جواب کے انداز میں مسائل کو سمجھایا گیا ہے اور اس کا ترجمہ نہایت سلیس اور اسلوب شاندار ہے اور بات کی مزید تفصیل بتانے کے لیے فٹ

  • 2 #6155

    مصنف : ابو یاسر امین الرحمن عمری مدنی

    مشاہدات : 6574

    آداب زندگی ( علمی کمیٹی )

    (پیر 24 اگست 2020ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6155 Book صفحات: 64

    اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے  نہ پائے جانے سے انسانی زندگی  اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی  سے  دوچند ہوجاتی ہے  کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان  کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان    الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے    سے متعلق احادیث   ائمہ محدثین نے جمع کیں ہے ۔ زیر نظر کتا ب’’ آداب زندگی‘‘ دار الوطن للنشر    ،ریاض کی ’’علمی کمیٹی ‘‘ کی طرف س...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 82134
  • اس ہفتے کے قارئین 115962
  • اس ماہ کے قارئین 1732689
  • کل قارئین111054127
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست