اہل بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان ہے اس لیے کہ اس مسئلہ کی بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ پر مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھناجزو ایما ن ہے اور کسی طرح کے قول وفعل سے ان کوایذا دینا حرام ہے۔ زیر نظر کتاب’’عظمت اہل بیت ‘‘ ڈاکٹر ناصر بن عبد الرحمن بن ناصر الحمد کے ڈاکٹریٹ کےتحقیقی مقالہ کی کتابی صور ہے۔مقالہ نگار نے اس علمی وتحقیقی مقالہ کوتین فصلوں میں تقسیم کر کے اس میں اہل بیت کے مقام ومرتبہ ، اہل بیت کون ہیں ؟اہل بیت کےمتعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل سنت کا عقیدہ، اہل بیت کے عمومی اور خصوصی فضائل ومناقب کو پیش کیا ہے ۔فاضل دوست محمد اخترصدیق حفظہ اللہ(...