ڈاکٹر فرحت نسیم علوی

  • نام : ڈاکٹر فرحت نسیم علوی

کل کتب 1

  • 1 #7306

    مصنف : ڈاکٹر فرحت نسیم علوی

    مشاہدات : 704

    ثقافتی و معاشرتی اقدار پر مغربی میڈیا کے اثرات

    (جمعہ 31 مئی 2024ء) ناشر : ایشین ریسرچ انڈکس اسلام آباد
    #7306 Book صفحات: 440

    عصر حاضر میں ذرائع ابلاغ اور وسائل نے اتنی ترقی کی ہے اور اس کا دائرۂ عمل اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ دنیا کا ہر گوشہ اس پر عیاں اور ہر جگہ اس کی پہنچ ہے۔ وہ جس واقعے کو جب اور جس وقت چاہے، اس کا واقعی یا خیالی پس منظر پیش کر سکتا ہے اور جس پر چاہے، پردہ ڈال سکتا ہے اگرچہ وہ کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو بالخصوص مغربی میڈیا سے دنیا کو جو کچھ ملا، ان میں سب سے زیادہ نقصان دہ چیز بے حیائی، عریانیت اور فحاشی ہے جس کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا دوچار ہے، یہاں تک کہ مغرب کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ثقافتی و معاشرتی اقدار پر مغربی میڈیا کے اثرات :نائن الیون کے تناظر میں تحقیقی مطالعہ‘ ‘ڈاکٹر عبد المنان چیمہ اور پروفیسر ڈاکٹر فرحت نسیم علوی کی مشترکہ تصنیف ہے جو کہ سات ابواب میں مشتمل ہے یہ کتاب نائن الیون اور اس کے اثرات کے بارے میں عمدہ تحقیقی کاوش ہے اور نائن الیون کے تناظر میں مغربی میڈیا کی تہذیبی و ثقافتی یلغار کے فکری پہلو اجاگر کرتی ہے ۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11006
  • اس ہفتے کے قارئین 206012
  • اس ماہ کے قارئین 857522
  • کل قارئین102418038
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست