احباش ایک باطل گمراہ کن فرقہ ہے جو کہ عبداللہ الحبشی کی طرف منسوب ہے۔ اس فرقے کا مقصد مسلمانوں کے عقائد میں بگاڑ پیدا کرنا مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور بنیادی مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ حبشہ کے شہر ہرر سے نسبت کی وجہ سے یہ الہرری بھی کہلاتے ہیں۔ الحبشی نے لبنان میں مشرکانہ عقائد اور جہمیہ فرقہ کے مسلک کے تحت اللہ تعالیٰ کی صفات میں تاویل والے افکار کے ذریعے اس قدر فتنہ برپا کیا کہ اسے ’’فتان‘‘ بہت بڑا فتنہ انگیز یا ’’شیخ الفتنہ ‘‘کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عقائد اہل السنۃ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن دمشقی حفظہ اللہ کی کتاب موسوعة اهل السنة في نقد اصول فرقه الأحباش ومن وافقهم في اصولهم کا اردو ترجمہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں انتہائی عرق ریزی سے فرقہ احباش کے باطل نظریات کو علمی انداز میں طشت ازبام کرتے ہوئے اہل السنۃ و الج...