ابو حمزہ مقصود احمد المدنی

  • نام : ابو حمزہ مقصود احمد المدنی

کل کتب 2

  • 1 #7510

    مصنف : ابو حمزہ مقصود احمد المدنی

    مشاہدات : 891

    مختصر عقیدہ توحید اور کفر و شرک کی قسمیں

    (پیر 27 جنوری 2025ء) ناشر : دار ابن بشیر للنشر و التوزیع
    #7510 Book صفحات: 132

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہا لائقِ عبادت ہونے ، عظمت و جلال اور صفاتِ کمال میں واحد اور بےمثال ہونے کا پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو جہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے۔ قرآن کریم میں شرک کو بہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے۔ مشرک انسان کی عقل کام نہیں کرتی۔ اسے ہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔ نیز شرک اعمال کو ضائع و برباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی و بربادی کا سبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی اللہ کے ساتھ الوہیت، ربوبیت اور اسما و صفات میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک بنایا وہ مشرک ہے۔توحید کے اثبات اور ردّشرک پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بےشمار واضح دلائل ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ مختصر عقیدہ توحید اور کفر و شرک کی قسمیں‘‘ حافظ مقصود احمد مدنی (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی کاوش ہے فاضل مصنف نے علمائے محققین اور ائمہ سنت کی تحقیقات سے استفتادہ کر کے اسے مرتب کیا ہے اور اس میں توحید کی اہمیت اجاگر کی ہے اور شرک ک...

  • 2 #7538

    مصنف : ابو حمزہ مقصود احمد المدنی

    مشاہدات : 732

    تربیتی نصاب

    (بدھ 26 فروری 2025ء) ناشر : تعلیم القرآن اکیڈمی کشمیر پاکستان
    #7538 Book صفحات: 81

    اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین و شریعت میں اولاد کی اچھی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کے والدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے ۔ کتاب و سنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’تربیتی نصاب‘‘ محترم جناب ابو حمزہ مقصود احمد مدنی حفظہ اللہ(فاضل مدینہ یونیورسٹی) کی ایک عمدہ کاوش ہے۔ یہ کتاب فہم انداز میں 200 سوالات و جوابات پر مشتمل ایک تربیتی نصاب کے طور پر تیار کی گئی ہے اور اس میں معرفتِ اسلام و ایمان،سیرت النبیﷺ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62885
  • اس ہفتے کے قارئین 423973
  • اس ماہ کے قارئین 504358
  • کل قارئین119208948
  • کل کتب8975

موضوعاتی فہرست