#3216

مصنف : نا معلوم

مشاہدات : 4178

تعریف اہل سنت اور مسنون تراویح ایک دلچسپ علمی مکالمہ

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(ہفتہ 16 جنوری 2016ء) ناشر : سلفیہ رائزنگ انجنیئرز، انجنیئرنگ یونیورسٹی، لاہور

آج کل  فرقہ بندی اس قدر عام ہے کہ ہرمسلمان پریشان ہے ۔کچھ لوگ اس صورت  حال سے تنگ آکر اسلام سےدور   ہو  رہے ہیں ۔ اور کچھ لوگ تمام فرقوں کو درست سمجھتے ہیں ۔حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے جہاں  اپنی امت کے  فرقوں کا ذکر کیا ہے وہاں صرف ایک فرقے کو جنتی کہا ہے ۔اور مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا  لیکن  اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ  اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا  اقرار کرنا ضروری  ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی   مسلمانوں کو  اس تقلیدی  گروہ بندی سے نجات  دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔نبی کریم ﷺنے اپنی زبان ِرسالت سے  جس ایک فرقہ کو  جنتی کہا  وہ  اہل سنت والجماعۃ ہے ۔اب اہل سنت کی صحیح تعریف  کیا ہے یہ ساری بحث اس زیر تبصرہ رسالہ ’’تعریف اہل سنت  اور مسنون تراویح ایک دلچسپ  علمی مکالمہ‘‘ میں ایک مکالمہ کی صورت میں    پیش کی  گئی ہے ۔اس کتابچہ کےمطالعہ سے  اصلی اور نقلی  اہل سنت کا فرق واضح ہوجائے گا۔ قارئین تعصب کی عینک اتار کر  تلاش حق کے جذبے سے   اس کتابچے کو پڑھیں دل ٹھک جائے تو راہِ حق کوقبول کرنے میں ہر گز دیر نہ کریں اس کتابچے پر اگرچہ  اسے مرتب کرنے والے کا نام  نہیں ملا لیکن  میرا خیال یہ ہے کہ یہ   حافظ عبداللہ بہاولپوری ﷫  کا مرتب کردہ  ہے  جسے   مولانا  عبدالقدوس سلفی﷾ نے یو ای ٹی ، لاہور میں اپنے زمانہ طالب علمی  کےدوران  اس  پر پیش  لفظ لکھ کر شائع کیا ۔اللہ تعالیٰ  اس کتابچہ کو مرتب کرنے اور شائع کرنے والوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین ) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

2

اصلی اہل سنت

3

اہل حدیث پیر عبد القادر جیلانی  کی نظر میں

25

مسنون تراویح

47

برادران اسلام

62

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 97281
  • اس ہفتے کے قارئین 310036
  • اس ماہ کے قارئین 97281
  • کل قارئین113989281
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست