#3972

مصنف : ڈاکٹر نعیم صدیقی

مشاہدات : 6130

تعلیم کا تہذیبی نظریہ

  • صفحات: 682
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17050 (PKR)
(منگل 11 اکتوبر 2016ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

کائنات میں انسان کے لیے ہدایات اوررہنمائی کا جو نظام اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے اس میں انسان میں علم کے حصول اور سمع بصر اور فواد کے ذریعے انفس اور آفاق دونوں دنیاؤں سے حصول علم اور الہامی ہدایت کے ذریعے اس علم اور ان صلاحیتوں کا صحیح صحیح استعمال شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیائے کرام کے ذریعے علم ، انسان اور تہذیب کےلیے اسی نمونہ کو ہمارے سامنے پیش فرمایا۔ یہ انبیائے کرام ﷩ انسانیت کو اسی نمونے کی تعلیم دینے کی خدمت انجام دیتے رہے جس کا مکمل ترین نمونہ خاتم الانبیاء حضرت محمدﷺ نے پیش کیا اور فرمایا کہ میں معلّم بناکر بھیجا گیا ہوں۔تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے وہ انسان اور ادارے وجود میں آتے ہیں جو زندگی کے پورے نظام کی اسلام کی اقدار اور مقاصد کے مطابق صورت گری کرتے ہیں۔اس لیے امت مسلمہ کی ترقی اور زوال اور سطوت اور محکومی کا سارا انحصار تعلیم اور نظام تعلیم پر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تعلیم کا تہذیبی نظریہ‘‘ جماعت اسلامی کی معروف شخصیت محترم جنا ب محمد نعیم صدیقی صاحب کے تعلیم کے موضوع پر تحریر کردہ قیمتی مضامین کا مجموعہ ہے ۔ا ن مضامین میں موصوف نے بڑے محکم دلائل سے اپنے نقطۂ نظر کو پیش کیا ہے اور اسلام کے تصور علم کےساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلیم کے گہرے تعلق کوبڑے مؤثرانداز میں پیش کیا گیا ہے۔تعلیم کےجاہلی تصور پر بھرپور جرح وتنقید ہے۔مسلمانوں کی تعلیمی روایت کی صحیح صحیح عکاسی ہے اورجدید تعلیمی نظام کی اس سے دوری پر کڑا احتساب ہے۔ مسلمانوں کے اپنے تعلیمی نظام میں جوخامیاں اور کمزوریاں ہیں ان کی نشان دہی ہے اور سب سے بڑھ کر اسلام کےعلم اور نظام تعلیم کی بھر پور عکاسی ہے۔نیز تعلیم کی اسلامی تشکیلِ جدید کے لیے فکری اور عملی سطح پر جو کچھ کرنا ضروری ہےاس کی نشاندہی بھی ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

11

تعلیم

17

تمہید

25

تعلیم ۔اسلامی تناظرمیں

43

حصہ ۔تعلیم ۔فکری اساس

53

فلسفہ تعلیم

 

آئیڈیالوجی اورنظام تعلیم

55

قرآن حکمت (سورہ لقمان کی روشنی میں)

79

رسول اکرم ﷺ بحیثیت معلم انسانیت

117

انسان کائنات میں حیثیت

145

اسلامی نظام تعلیم (چند بنیادی نکات )

161

تہذیبی نظریہ تعلیم :

 

تعلیم کاتہذیبی نظریہ

187

تہذیب وتعلیم

213

تعلیم اورمذہب وثقافت

243

تہذیبی وجود کاشعور استحفاظ

257

فکری وتہذیبی جنگ

265

علمی امامت

270

حصہ دوم

 

پاکستانی نظام تعلیم

279

ہمارے مفکرین کےتعلیم وتہذیب بر اثرات

 

تہذیبی کشکمش اور سرسید

281

سرسید کاتعلیمی کارنامہ

286

اقبال معلم خودی

293

ابو الاعلی مودودی انقلاب تعلیم کےعلمبردار

297

موجودہ نظام تعلیم

 

ہمارے تہذیبی وجود کادشمن نظام تعلیم

312

غیر صحت مندانہ نظام تعلیم

314

تعلیم جنس تجارت

318

ہمارے نظریات وعقائد اورنظام تعلیم

320

غلط نظام تعلیم اورہمارے ادیب

232

تعلیم کی تشکیل نو

 

تعلیم کی تشکیل نو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

325

تعلیمی انقلاب ممکنہ طریقہ

361

تحفظ پاکستان اورعمل تعلیم

371

اسلامی تشکیل تعلیم

377

سرکاری تعلیمی پالیسیاں

 

پاکستان کےلیے ابتدائی تعلیم کاخاکہ

387

نئی تعلیمی پالیسی

402

تیسرا تعلیمی کمیشن

408

تعلیمی پالیسی

412

انگریز ی زبان کی بالادستی ۔جموریت کےنام پر

425

قومی تعلیمی پالیسی ۔اہداف ومقاصد پر ایک نظر

433

غیر ملکی سامراج اورنظام تعلیم

 

حروف صلیبیہ کانیادور

451

مغربی سامراج کانیاہدف تعلیم

464

غیر ملکی اداروں کی تعلیم گاہیں

474

مسائل تعلیم

 

ذریعہ تعلیم ۔اردو مجرموں کے کہڑے میں

483

مخلوط تعلیم

487

توسیع تعلیم

488

طبقاتی نظام تعلیم

490

نظام امتحانات

491

حصہ سوم

 

عمل تعلیم

497

مدارس

 

ہمیں کیسے  تعلیمی ادارے مطلوب ہیں

499

جامعہ خواتین (کیوں اورکس طرح )

503

بیت الحکمۃ ۔جامعہ ہمدرد کاقیام

539

ایک نئی یونیورسٹی کاقیام ۔چند تجاویز

542

معلم

 

استاد معمارانسانیت

545

اساتذہ ۔ریفریشرکورس

555

طالب علم

 

ہماراطالب علم

561

نوجوان مطلوب

564

طلبہ کےاخلاق وکردار کی تباہی کےاسباب

566

ہمارے طلبہ ہماری آئندہ نسل

573

نصاب تعلیم

 

نصابات

585

نصاب سازی

588

نصابات کی تدوین نو

591

نفسیات کےاسلایم خطوط

595

نصاب ۔ہوم اکنامکس

605

نصاب تاریخ کامسئلہ

609

قرآنی سوشیالوی

614

ہم نصابی رسرگرمیاں

 

غیر نصابی مطالعہ

625

مطالعہ ۔کیا اورکیونکر

631

کھیل ۔اسلامی نقطہ نگاہ

641

معاشرہ

 

تعلیم وتربیت معاشرہ کی اجتماعی ذمہ داری

647

حصہ چہارم

 

رسمی وغیر رسمی تعلیم

649

غیر رسمی تعلیم

 

نئی نسل کی تعلیم وتربیت

651

ہمار امعاشرہ اوربچوں کی تربیت

661

ابتدائی دینی تعلیم

664

رسمی تعلیم

 

ہمارادینی نظام تعلیم

666

دینی مدارس میں  نظام تعلیم

673

وحدانی نظام تعلیم

676

قدیم اورجدید نظام تعلیم کی ہم آہنگی

678

رسمی تعلیم اورنئی نسل کی تعلیم کی ترتبیت

679

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59548
  • اس ہفتے کے قارئین 246624
  • اس ماہ کے قارئین 820671
  • کل قارئین110142109
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست