#53

مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

مشاہدات : 22397

صلوة الجنازہ کا مسنون طریقہ

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(جمعہ 05 دسمبر 2008ء) ناشر : مدرسہ ام المؤمنین حفصہ بنت عمر فاروق

ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکامات الہی کو مد نظر رکھے- لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں تقلیدی رجحانات کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتا-اللہ تعالی نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور ان حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے-ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالی اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائے-اس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں –لیکن بدقسمتی یہ ہے عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے-جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے-اس لیے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو تصنیف کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے مسلمان نماز جنازہ تو ادا کرتے ہیں لیکن اس میں مسنون طریقے کو ملحوظ  نہ رکھنے کی وجہ سے اجر سے محروم رہ جاتے ہیں - زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر ابوجابر عبداللہ دامانوی نے نماز جنازہ سے متعلق تمام احکامات کا احاطہ کیا ہے-جس میں نماز جنازہ کے مکمل مسنون طریقے کے ساتھ ساتھ تعزیت اور زیارت القبور کا طریقہ شامل ہے- اس کے علاوہ مصنف نے جنازہ سے متعلق پائی جانے والی دیگر بدعات اور مسائل کے حوالے سے  مکمل راہنمائی فراہم کی ہے-
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

::

1

نماز جنازہ کا مسنون طریقہ

::

5

چار تکبیرات

::

6

تنبیہ

::

6

رفع الیدین

::

7

حافظ زبیر علی زئی کا قول

::

8

قراءت

::

9

جناب ابو امامہ بن سہل ؓ کی روایت

::

13

سنت کی تعریف

::

15

ام شریک الانصاریہ کا بیان

::

15

نمازجنازہ میں دعائیں

::

18

ایک طر ف سلام

::

20

نماز جناز ہ کے دیگر مسائل

::

21

تعزیت کا مسنون طریقہ

::

22

زیارت القبور کا مسنون طریقہ

::

26

زیارت القبور کا مقصد

::

26

(تنبیہ)

::

28

دوسرا مقصد اہل القبور پر سلام بھیجنا

::

28

تیسرامقصداہل القبور کے لیے دعائےمغفرت کرنا

::

29

عورتوں کےلیے زیارت القبور کاجواز

::

30

ممانعت کی احادیث کی تخقیق

::

32

ذکر چندبدعات اور دیگر مسائل کا

::

34

حنفی عوام سے ہماری درخواست

::

36

نمازجنازہ پڑھنے کا صحیح ومدلل طریقہ

::

37

جنازہ کےبعض مسائل

::

40

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56027
  • اس ہفتے کے قارئین 89855
  • اس ماہ کے قارئین 1706582
  • کل قارئین111028020
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست