#2642

مصنف : محمد امین اثری

مشاہدات : 9006

روزہ احکام و مسائل

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4650 (PKR)
(جمعہ 26 جون 2015ء) ناشر : ادارہ توحید علی گڑھ یوپی

اللہ تعالیٰ نے  اپنے بندوں پر رمضان المبارک کے روزے اس لیے فرض کیے ہیں کہ انہیں تقویٰ کی نعمت ودولت حاصل ہو ۔ تقویٰ یہ ہے کہ انسان اس دنیا میں اپنے رب کا بندہ اور اس کا فرماں بردار بن کررہے ۔روزے کی حقیقت سامنے رکھنے سےیہ بات ہماری محدود عقل بھی سمجھ لیتی  ہے کہ تقویٰ کے حصول کے لیے  یہ عبادت مؤثرترین تدبیر ہے ۔رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کی دوسرے فرائض سے  یک گونہ فضیلت کا ندازہ اللہ تعالٰی کےاس فرمان ہوتا ہے’’ الصوم لی وانا اجزء بہ‘‘ یعنی روزہ خالص میرے  لیے  ہےاور میں خود ہی اس بدلہ دوں گا۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’روزہ احکام ومسائل‘‘ مولانامحمد اثری ﷾  کی تصنیف ہے  موصوف طویل عرصہ سے  سعودی عرب  میں مقیم  انڈیا کے معروف عالم دین   غازی عزیر صاحب    کےوالد گرامی  ہیں غازی عزیر صاحب  کے تحقیقی رشحات قلم پاک  وہند کے معروف دینی رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔اس کتا ب میں  مولانا محمد امین اثری صاحب نے روزہ ،تراویح ، شب قدر، اعتکاف، نماز عید، صدقہ فطر کے متعلق جملہ احکام ومسائل کو  جامع انداز میں مرتب کیا ہے  اس کتاب  کے ایڈیشن  ہذا سے  قبل بھی متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے تھے لیکن اس ایڈیشن  میں  غازی  عزیر   صاحب   کے روزوں کےمتعلق پانچ اہم مضامین اس میں شامل اشاعت ہیں  یہ مضامین اگر چہ اس پہلے مختلف علمی وتحقیقی رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔لیکن بعض قارئین کے اصرار پر  ان مضامین کو  اس کتاب میں شامل کرکے شائع کیا گیا ہے ۔اس کتاب کو  مصنف ،ناشر اور جملہ معاونین کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

9

عرض مولف

 

10

عرض مولف طبع چہارم

 

11

پیش لفظ

 

13

روزے کا مفہوم اور اس کا مقصد

 

15

اسلام میں رمضان کے روزے کا مقام

 

16

روزے کے لازمی اثرات

 

17

تقوی

 

17

صبر

 

18

اللہ کی حاکمیت کا استحضار

 

19

ہمدردی و مواسات

 

19

اجتماعیت

 

20

رمضان المبارک کی فضیلت پر سول اللہ ﷺ کا خطاب عام

 

21

روزوں کی فرضیت کی تاریخ

 

24

امم سابقہ میں روزے

 

28

رمضان کے روزوں کا آغاز

 

30

ہلال رمضان کی رویت

 

30

چاند سے حساب کی حکمت

 

30

چاند دیکھنے کی شہادت

 

31

مشکوک دن میں روزہ رکھنا

 

33

ہر شہر کی رویت اسی شہر والوں کے لیے ہے

 

34

اختلاف مطالع

 

34

رویت ہلال کا بیرونی حکم

 

37

ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ چاند کی خبر

 

43

اس شخص کا حکم جس کی شہادت نہ مانی گئی ہو

 

44

عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے

 

44

دن میں دکھائی دینے والے چاند کا حکم

 

45

نیا چاند دیکھنے کی دعا

 

45

روزے کے احکام

 

46

روزے کی نیت

 

46

روزے کے دن کی شرعی حدود

 

46

سحری

 

48

افطار

 

50

افطاری

 

51

افطار کی دعا

 

51

افطار کرانے کا ثواب

 

52

وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا

 

53

وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

 

54

روزے کے قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہونے کی صورتیں

 

54

صرف قضا لازم ہونے کی صورتیں

 

54

رمضان کےروزوں کی قضا کا وقت

 

55

روزے قضاء کرنے کی شرعی رخصت

 

55

میت کی طرف سے روزے کی قضا

 

56

متفرقات

 

59

بہت بوڑھے لوگوں کے روزے کا مسئلہ

 

59

بچوں کا روزہ

 

59

غیر معتدل علاقوں میں روزوں کا مسئلہ

 

61

سحری و افطار کے بغیر مسلسل روزہ رکھنا

 

63

روزے کی قسمیں

 

67

نفل روزوں کی اہمیت اور تفصیل

 

69

محرم کے روزے

 

70

ذی الحجہ کے روزے

 

72

عید کے مہینے کے چھ روزے

 

73

شعبان کے روزے

 

73

ہر مہینے کے تین روزے

 

80

دو شنبہ اور پنجشنبہ کے روزے

 

81

جمعہ کے دن کا روزہ

 

81

نماز تراویح

 

84

تراویح کی اہمیت

 

84

نماز تراویح اور جماعت

 

85

رکعتوں کی تعداد

 

87

ترویحہ کی دعا یا ذکر

 

88

ماہ رمضان کے آخری دس دن

 

89

اعتکاف

 

91

مفہوم

 

91

روحانی عظمت

 

91

اعتکاف کی شرائط

 

92

رسول اللہ ﷺ کا اہتمام

 

92

اعتکاف کی قسمیں

 

94

واجب

 

95

سنت موکدہ

 

95

نفل

 

95

عورتوں کا اعتکاف

 

96

وہ کام جن کی اعتکاف کے دروان اجازت ہے

 

96

اعتکاف توڑ دینے والے کام

 

97

ٹوٹ جانے والے اعتکاف کی قضا

 

98

مکروہات اعتکاف

 

100

اعتکاف میں کیے جانے والے کام

 

100

ایک اہم نکتہ

 

101

شب قدر

 

102

شب قدر کی فضیلت

 

102

فضیلت کی وجہ

 

102

تکوینی اہمیت

 

104

شب قدر کہے جانے کی وجہ

 

105

شب قدر شب عبادت

 

106

شب قدر کی دعا

 

107

امت محمدیہ ؐ کا خصوصی امتیاز

 

108

شب قدر کی تعیین

 

108

صدقہ فطر

 

110

صدقہ فطر کا حکم

 

110

صدقہ فطر ہر شخص پر ہے

 

111

اہل و عیال کے صدقہ فطر کی ادائیگی

 

113

ادا کرنے کا وقت

 

114

صدقہ فطر کی جنس

 

115

مقدار

 

115

صدقہ فطر کے حقدار

 

122

غیر مستحق لوگ

 

123

عید الفطر

 

124

عید الفطر کی حیثیت

 

124

عید کی رات کی عبادت

 

124

عید کے دن کی سنتیں

 

125

عید گاہ

 

126

عید گاہ میں عورتوں کی حاضری

 

127

عید کی نماز اور اس کا وقت

 

128

عید کی نماز کا طریقہ حنفی مسلک میں

 

131

رسول اللہ ﷺ کی نماز عید کی کیفیت

 

131

عید کا خطبہ

 

133

عید کی دعا

 

135

مقالات عزیز

 

137

کیا روزہ بدن کی زکاۃ ہے

 

137

دعائے افطار کی تحقیق

 

145

جمعۃ الوداع کی فضیلت اور قضائے عمری

 

161

فضیلت دعائے ختم قرآن کی حقیقت

 

168

کیا اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمروں کے مساوی ہے

 

176

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90881
  • اس ہفتے کے قارئین 303636
  • اس ماہ کے قارئین 90881
  • کل قارئین113982881
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست